تازہ تر ین

اکتوبر، نومبر تک مردم شماری مکمل کرنے کی گنجائش موجود ہے: احسن اقبال

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اکتوبر، نومبر تک مردم شماری مکمل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مردم شماری کے محکمے نے سپارکو سے مدد لی ہے، ملک میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں گنتی کا عمل سست روی کا شکار ہے، دور دراز علاقوں میں بھی مکمل تعداد نہیں گنی جا سکی، کچھ علاقوں کی آبادی میں غیر معمولی اضافہ بھی ہوا، مردم شماری کیلئے مقررہ تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ ہوا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس سلسلے میں میڈیا کیمپین کی جائے گی، وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے آبادی کو صحیح گننا ضروری ہے، ایسی مردم شماری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو سب کیلئے قابل قبول ہو، ڈیجیٹل مردم شماری میں یہ فائدہ ہے کہ اسے فوری طور چیک کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری پر سیاسی جماعتوں کو اعتراض تھا، سب جماعتوں کے ساتھ پراگریس شیئر کی ہے، مردم شماری کی بروقت تکمیل کیلئے سیاسی جماعتوں سے تعاون کا بھی کہا ہے، امید ہے اس عمل کو وقت پر مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain