تازہ تر ین

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صوبوں میں گندم خریداری کی فی من قیمت کی منظوری دیدی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صوبوں میں خریداری کیلئے گندم کی فی چالیس کلو قیمت کی منظوری دیدی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سندھ کو 4000 روپے فی من گندم کی خریداری کی منظوری دیدی گئی، سندھ کو 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پنجاب کو 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دیدی گئی ہے، پنجاب میں چالیس کلو گندم 3900 روپے میں خریدی جائے گی۔
بلوچستان کو 1 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی اجازت دیدی گئی، بلوچستان میں چالیس کلو گندم 3900 روپے میں خریدی جائے گی۔
ای سی سی نے ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کی بھی اجازت دیدی، قیمتوں میں ردوبدل کی اجازت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے کے پیش نظر دی گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس میں پی آئی اے کے نیویارک میں روز ویلیٹ ہوٹل کے 1025 کمرے کرائے پر لگانے کی بھی منظوری دی گئی، روز ویلیٹ ہوٹل کے کمرے یومیہ 200 ڈالر پر لگائے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق روز ویلٹ کے کمرے تین سال کیلئے کرائے پر لگانے کی منظوری دی گئی ہے، پی اے آئی کے روز ویلیٹ ہوٹل نیو یارک کو چلانے کیلئے 11 لاکھ 45 ہزار ڈالر کی فنانسنگ منظور کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain