Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    10ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 400 ارب روپے ہوگیا

    By Khabrain Newsاپریل 29, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کا ٹیکس شارٹ فال رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران400 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
    کرنسی کی گراوٹ اور منی بجٹ کے باجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس دوران محض 5.62 ٹریلین روپے ہی جمع کرسکا ہے اور400 ارب روپے کے خسارے کے ساتھ 6.02 ٹریلین روپے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان پر آئی ایم ایف کا پریشر بڑھے گا۔
    آئی ایم ایف سے کی گئی مفاہمت کے مطابق اگر ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہیں ہوتا، تو پھر حکومت کو اخراجات کم کرنا ہوں گے، یا پھر مزید ٹیکس عائد کرنا پڑیں گے، اگر صورتحال برقرار رہتی ہے تو ایف بی آر رواں مالی سال کا 7.640 کا مقرر کردہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے گا۔
    ایف بی آر اپریل کا ماہانہ 586 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے میں پہلے ہی ناکام رہا ہے، اپریل کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں میں 123 ارب روپے کا خسارہ سامنے آیا ہے، حکام پرامید ہیں کہ وہ ہفتے اور اتوار تک مزید 20 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیں گے۔
    رواں مالی سال کے آخری دو ماہ کے دوران ایف بی آر کو ٹیکس خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید روزانہ 33 ارب روپے کی اوسط سے 2.02 ٹریلین روپے اکھٹے کرنا ہوں گے، تاہم پہلے دس ماہ کے دوران موجودہ حکومت کی اوسط ٹیکس کلیکشن روزانہ بنیادوں پر 19ارب روپے رہی ہے، اس دوران اتحادی حکومت نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ بھی نافذ کیا تھا۔
    رواں مالی سال کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 800 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کیے ہیں اور بجٹ پیش کرتے ہوئے ایف بی آر نے مہنگائی کا تخمینہ 11.5 لگایا تھا جو اس وقت بڑھ کر 36 فیصد ہوچکی ہے۔
    ایف بی آر کی جانب سے جمع کیا جانے والا 5.62 ٹریلین روپے کا ریونیو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 762 ارب روپے زیادہ ہے جبکہ ایف بی آر نے مجموعی طور پر 750 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹیاں وصول کی ہیں جو کہ ہدف سے 180 ارب روپے کم ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 ارب روپے کم ہے جبکہ اپریل میں کسٹم وصولیاں ہدف سے 45 ارب روپے کم رہی ہیں۔
    ایف بی آر کو امپورٹس سے ٹیکس جمع کرنے پر انحصار کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے اپنے آپریشن میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
    دس ماہ کے دوران انکم ٹیکس کلیکشن 758 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 2.5 ٹریلین روپے رہی ہے اور ہدف کے مقابلے میں 134ارب روپے زائد جمع ہوئے ہیں، یہ ایف بی آر کی واحد کامیابی ہے، اپریل میں 193ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع ہوا جو کہ ہدف کے مقابلے میں 22 ارب روپے زائد ہے۔
    تاہم سیلز ٹیکس کی مد میں دس ماہ کے دوران صرف2.1 ٹریلین روپے جمع ہوئے جو کہ ہدف کے مقابلے میں 285 ارب روپے کم ہیں، یہ ایف بی آر کی بڑی ناکامی ہے اور ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آر مہنگائی کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے۔
    اسی طرح گزشتہ دس ماہ کے دوران صرف 19 ارب روپے کا جی ایس ٹی وصول کیا گیا جو ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اپریل میں 183 ارب روپے کا سیلز ٹیکس جمع ہوا جو کہ ہدف کے مقابلے میں 80 ارب روپے کم ہے۔
    فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز کی مد میں 281 ارب روپے جمع ہوئے جو کہ ہدف کے مقابلے میں 71 ارب روپے کم ہے، اپریل میں فیڈرل ایکسائز ٹیکس 36 ارب روپے وصول کیا گیا، جو کہ ہدف کے مقابلے میں 21 ارب روپے کم ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.