تازہ تر ین

توشہ خانہ نااہلی کیس: میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمران خان کیخلاف توشہ خانہ نااہلی کیس میں عدالت نے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ویسے یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے لیکن پتا نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے، وکیل نے کہا اصل مسئلہ یہ ہے کہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست ہے، لاہور ہائی کورٹ میں کیس فل بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائی کورٹ میں آپ کا کیس کب لگا ہوا ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ہمارا کیس لاہور میں 19 مئی کو شاید مقرر ہے، مسلسل کیسز لگے ہوئے ہیں، میں نے چھٹی پر بھی جانا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا الیکشن کمیشن کی طرف سے آج التوا کی درخواست آئی ہے، توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر رکھا ہے، عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایسی ہی دائر درخواست واپس لینے کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل خالد اسحاق کی جانب سے دائر کی گئی التوا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات 11 مئی تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain