لاہور: (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کو ان کی رہائشگاہ سے علی الصبح گرفتار کیا گیا، عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ میں جعل سازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔