تازہ تر ین

بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ کیلئے حکومت میں شامل اتحادیوں سے تجاویز طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے بجٹ کا کل حجم ساڑھے 5 سو ارب روپے سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں تعلیم، صحت، امن وامان، پینے کا صاف پانی ترجیحات میں شامل ہوگا جبکہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ وفاقی حکومت کے بجٹ سے مشروط کی جائے گی۔
رواں مالی سال صحت اور تعلیم کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ لیپس ہونے کا خدشہ ہے، بجٹ لیپس ہونے کی بڑی وجہ صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں، بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں اتحادی پارلیمانی جماعتوں نے اپنی اپنی جماعتوں کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain