تازہ تر ین

پولیس نے عابد باکسر کو گرفتار کرلیا

 لاہور: پنجاب پولیس نے سابق انسپیکٹر عابد باکسر کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں سی آئی اے نے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں سی ٹی اے ماڈل ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عابد باکسر کو اُن کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں بطور انسپیکٹر اپنے امور سرانجام دے چکے ہیں اور اُن کی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain