اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک ہوئے، آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔
واضح رہے کہ جے یو آئی اور پیپلز پارٹی قیادت کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فاصلے بڑھ چکے تھے، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور بیان بازی بھی کی جاتی رہی ہے۔