تازہ تر ین

آئی فون کے لیے طالبعلم کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

 پشاور: آئی فون کے لیے طالب علم کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف ایس سی کے طالب علم کو موبائل فون چھیننے  کے دوران  قتل کرنےو الے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔  واقعے میں 2 افغان اسنیچرز ملوث نکلے۔

سی سی پی او کے مطابق واقعے میں ملوث دوسرے ملزم تک رسائی میں بھی تحقیقاتی ٹیم کو اہم شواہد مل گئے۔ ملزم شاہ سوار اسنیچنگ کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ واقعے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل  اور  اسلحہ برآمد کر لیا گیا  ہے۔

واضح رہے کہ ایف ایس سی کے طالب علم حسن طارق کو 11 اکتوبر کو جیل روڈ پرآئی فون چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain