اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، اپیل پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت دائر کی گئی۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے اپیل میں نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے اور نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔
موقف اپنایا گیا کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی جبکہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔
درخواست میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔