تازہ تر ین

اسرائیلی فوج نے فلسطینی گلوکارہ اور نیوروسائنٹسٹ دلال ابو امنہ کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی گلوکارہ دلال ابو امنہ کو غزہ کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر ”اشتعال انگیزی“ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زیادہ فالوورز رکھنے والی گلوکارہ کو پیر کی رات ناصرت میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ابو آمنہ کے وکلاء نے عرب 48 ویب سائٹ کو بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے، لیکن ’ان کی حراست میں توسیع کا کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘۔

آمنہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آخری دو سوشل میڈیا پوسٹس جو انہوں نے اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنے سے پہلے کی تھیں، ان میں غزہ میں کام کرنے والے خیراتی اداروں کے لنکس اور پوسٹس شامل تھیں جن میں لکھا گیا تھا کہ ’رب مجھے راحت اور رحم عطا فرما‘ اور ’خدا کے سوا کوئی فاتح نہیں‘، جو کہ قرآن پاک کی آیات کا حوالہ ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ابو آمنہ دو بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے اس سے قبل اسرائیلی آباد کار گروپوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔

ناصرت میں پیدا ہونے والی گلوکارہ ایک تربیت یافتہ نیورو سائنٹسٹ بھی ہیں اور فلسطین کے بارے میں اپنے حب الوطنی پر مبنی گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain