Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے بھیجا گیا خط عباس عراقچی کو موصول
    • اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے لبنانی فوجی افسران کی آخری رسومات ادا
    • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان
    • گرمی سے نجات کا قدرتی نسخہ؛ املی اور ادرک کا ٹھنڈا شربت صحت کا بھی محافظ
    • سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
    • اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ‘سپر ایپ’ بنانے کا فیصلہ
    • مومنہ اقبال کی رخصتی کب ہوگی؟ اداکارہ کی بہن نے بتادیا
    • ایک خاتون اسپتال زندگیاں بچانے گئی اس پر تیزاب پھینک دیاگیا، ماہرہ کوئٹہ واقعے پر کانپ اٹھیں
    • تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
    • 15 سالہ بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ
    • لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل
    • ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت کا سامنا
    • امریکا میں فیسٹیول کے دوران فائرنگ؛ کم از کم 12 افراد زخمی
    • بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان مقدمات کے باعث جیل میں ہیں، ہمارا لینا دینا نہیں، الیکشن کمیشن

    By Khabrain Newsنومبر 27, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر کہ پارٹی چیئرمین ضمیر کے قیدی ہیں پر سرد مہری دکھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔

    تحریک انصاف کی طرف سے 24نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمشن کا تحریک انصاف کی اس شکایت پر کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر اس کا دائرہ عمل تنگ اور اسے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے کہنا ہے کہ اس میں اس کا کوئی کردار نہیں، تحریک انصاف نے جب اپنے گمشدہ رہنماؤں کے جبری انٹرویو، بیانات اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے معاملے سے آگاہ کیا تو بھی الیکشن کمیشن نے اسی موقف کا اعادہ کیا کہ اس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

    پی ٹی آئی کے اس موقف کے برعکس کہ عمران خان اس وقت ’ضمیر کے قیدی‘ کے طور پر جیل کاٹ رہے ہیں، الیکشن کمشن نے واضح کیا کہ سابق وزیر اعظم مختلف مقدمات بشمول سائفر کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث جیل میں ہیں۔

    واضح رہے کہ 6 نومبر کو پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے ای سی پی کو مراسلہ لکھا اور چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا۔ 22 نومبر کو الیکشن کمیشن نے ہر مطالبے پر ریمارکس دے کر اس کا جواب دیا۔

    پی ٹی آئی کے خط میں کہا گیا کہ پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ستایا جا رہا ہے، جبری طور پر لاپتہ ہونے والے رہنماؤں کو انٹرویو ، بیانات دینے اور پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے دونوں نکات کے جواب میں کہا کہ اس میں اس کا کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے، کسی سیاسی رہنما کو کسی جماعت میں شامل کرانا یا چھوڑنے سے باز رکھنا نہیں،پی ٹی آئی کی اس شکایت پر کہ پارٹی کو انتخابی مہم چلانے کیلئے مساوی مواقع فراہم نہیں کئے جا رہے۔

    انتخابی ادارے نے کہا کہ تمام متعلقہ نگراں حکومتوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ سب کیلیے ایک غیر جانبدار ماحول فراہم کیا جائے، اس پر پی ٹی آئی نے ہفتے کو ایک پریس ریلیز جاری کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، چیف الیکشن کمشنر کی نے نگران حکومتوں کو ہدایت ’ناکافی‘ ہے، جب تحریک انصاف نے نشاندہی کی کہ اے این پی کو ہنگو میں جلسہ کرنے کی اجازت دیکر 183 سکیورٹی اہلکار فراہم کیے گئے لیکن اسی روز ناکافی سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دی گئی مگر 283 پولیس اہلکار پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیلئے استعمال ہوئے، الیکشن کمیشن نے صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی ریلیوں اور اجتماعات کی اجازت دی جائے۔

    نواز شریف کا نام لیے بغیر پی ٹی آئی نے اعتراض اٹھایا کہ ایک سزا یافتہ اور مفرور قیدی کو غیر معمولی پروٹوکول اور جلسے کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، جو ’ایک ملک، دو نظام‘کی چغلی کھاتا ہے، ای سی پی نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟

    تازہ ترین

    ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟

    لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل

    بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.