مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے مابین آج ملاقات متوقع ہے، جس میں دونوں کے درمیان سیٹ اجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آج دوپہر دو بجے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف چوہدری شجاعت سے ملنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے، اور اس ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آج کی ملاقات میں ن لیگ اور ق لیگ کے درمیان سیٹ اجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر بھی غور ہوگا۔