تازہ تر ین

بارش کے دوران آپ کو گیلا ہونے سے بچانے کے لئے چھتری ڈرون تیار

ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ڈرون چھتری تیار کی ہے جسے ہاتھ میں تھامنے کی ضرورت نہیں رہتی اور وہ دھوپ اور بارش سے بچاتے ہوئے ازخود آپ کے سر کے اوپر رہتے ہوئے پرواز کرتی ہے۔

ڈرون چھتری کو جاپانی کمپنی آساہی پاورسروسز نے تیار کیا اور اڑن چھتری کا نام دیا ہے۔ یہ دھوپ اور بارش میں یکساں طور پر مفید ہے اور مکمل طور پر ہینڈز فری ہے یعنی آپ اس کے تلے فون استعمال کر سکتے ہیں اورکسی بھی طرح کا سامان اٹھا کر سفر کرسکتے ہیں۔

اس چھتری کا وزن تقریباً 8 کلوگرام ہے اس کے ڈیزائنر اس میں ایک کلوگرام وزن کم کرکے اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ اگر تیز بارش ہو اور ہوا چل رہی ہو تو بھی وہ اس کی پرواز پر اثرانداز نہیں ہو سکتی ۔جاپانی کمپنی کے مطابق فری پیری سول ڈرون چھتری 2019 میں فروخت کیلئے پیش ہوگی اور اس کی قیمت 28 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain