پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے بھی آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پرغور کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اراکین کل الیکشن کمیشن جاکر دستاویز جمع کرائیں گے۔

