ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کیلئے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ ملتان سلطانز نے اولی اسٹون کی جگہ شاہنواز دہانی اور لاہور قلندرز نے سلمان فیاض کی جگہ جارج لنڈے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔
لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔