Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غزہ میں جنگ بندی کا امریکی روڈ میپ؛ اسرائیل کی رضامندی

    By Khabrain Newsجون 2, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن بالآخر غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ دیگر ثالثوں قطر اور مصر نے بھی فریقین (اسرائیل اور حماس) پر اس روڈ میپ کو قبول کرنے پر زور دیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے امریکی صدر جوبائیڈن کے جنگ بندی روڈ میپ کی کئی تجاویز کو قبول کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے اگر حماس نے انحراف کیا تو اسرائیل دوبارہ جنگ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    صیہونی ریاست کے سرکاری براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ورڈ میپ کے مرحلے میں اپنے 33 یرغمالیوں کی زندہ یا مردہ حالت میں واپسی اور دوسرے مرحلے میں جنگ ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
    دوسری جانب اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار “معاریف” کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے ہماری شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسرائیل اب بھی حماس کی عسکری اور انتظامی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

    امریکی روڈ میپ کیا ہے ؟

    المجلہ میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی روڈ میپ تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں غزہ میں 10 گھنٹے تک فضائی بمباری روکی جائے گی اور حماس کی فراہم کردہ فہرستوں کی بنیاد پر اسرائیل اپنے ہر یرغمالی کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

    دوسرے مرحلے میں غزہ اور رفح میں آبادی والے علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلاء ہے جب کہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو شامل ہے جو 3 سے 5 سال کے دوران مکمل ہوگی۔

    قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن نے روڈ میپ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ روڈ میپ کا پہلا مرحلہ 6 ہفتوں پر محیط ہوگا جس میں مکمل جنگ بندی، رہائشی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلاء اور بے گھر ہونے والوں کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہے۔

    بقول صدر جوبائیڈن پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ جس میں تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہائی اور فریقین کے درمیان جنگ و جدل کا مستقل خاتمہ شامل ہے۔

    صدر جوبائیڈن نے مزید بتایا تھا کہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو ہوگی۔

    حماس کا ردعمل

    امریکی روڈ میپ کے حوالے سے جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ روڈ میپ کی تجاویز حماس کو پیش کی گئی تھی اور یہ تقریباً وہی تجاویزہیں جس پر حماس نے چند ہفتے قبل اتفاق کیا تھا۔

    تاہم حماس کی جانب سے امریکی روڈ میپ پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا البتہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے ثالثی قطر اور مصر نے دونوں فریقین پر امریکی روڈ میپ پر متفق ہونے پر زور دیا ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہزار کے قریب جا پہنچی جب کہ 82 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک

      کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ

      دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.