تازہ تر ین

امریکا، بھارت کیخلاف شکست! ٹیم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت کیخلاف میچ میں شکست پر عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

گوجرانوالہ کے ایک وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کپتان بابراعظم اور دیگر ٹیم اراکین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں ٹیم مینیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ایس ایچ او تھانہ سے 21 جون تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain