Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • پاکستان کا 5 سال میں امریکی تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست میں اسٹرائیک روٹیشن پر بابراعظم کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا
    • پاکستان پہلی بار فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار
    • بین الاقوامی ٹیم اگلے ماہ K2 ایئر ویز طیارہ حادثے کی تلاش میں شامل ہوگی
    • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی
    • سینٹکام کا دعویٰ، ایران نے متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے
    • ایران حملے کی تصدیق، امریکی تیل کی قیمتوں میں تیزی
    • امریکی سینیٹ نے کلیٹن کی بطور انٹیلیجنس سربراہ توثیق کر دی
    • ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل لائسنس دینے کی منظوری دے دی
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر

    By Khabrain Newsجون 16, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاڈرہل فلوریڈا میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بابر اعظم 32 اور شاہین آفریدی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز محمد رضوان اور صائم ایوب نے کیا تاہم دونوں اوپنرز 17، 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    فخر زمان 5 رنز، عثمان خان 2 اور عماد وسیم 4 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ شاداب خان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ عباس آفریدی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آئرلینڈ کی طرف سے بیری میک کارتھی نے 3، کرٹس کیمپفر نے 2، بین وائٹ اور مارک ایڈئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے۔

    پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور ابتدائی 6 وکٹیں صرف 32 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔

    اینڈی بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر صفر، پال اسٹرلنگ 1 اور لورکن ٹکر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کرٹس کیمپفر 7 اور جارج ڈوکریل 11 رنز بناسکے۔

    گیرتھ ڈیلنی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارک اڈائر نے 15 رنز بنائے، بیری مکارتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے جوش لٹل 22 رنز اور بین وائٹ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گروپ اے سے امریکا اور بھارت میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

    پاکستان: محمد رضوان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر

    آئرلینڈ: اینڈی بالبرنی ، پال اسٹرلنگ (کپتان)، لورکن ٹکر (وکٹ کیپر)، ہیری ٹییکٹر ، کرٹس کیمپفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلینی، مارک ایڈیر، بیری میک کارتھی، جوش لٹل، بین وائٹ

    Khabrain News

      Keep Reading

      لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

      پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا

      پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.