Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مائرہ خان کی بھارت میں جاری احتجاج کی حمایت کی حقیقت کیا ہے
    • دہلی میں کا کروچ پارٹی کا احتجاج 250 ٹرینیں منسوخ 57میٹرو سٹیشنز بند
    • نئی دہلی:کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جبکہ سکیورٹی اہلکارروک رہے ہیں۔
    • سعودی اتحاد کا یمن میں حوثیوں کے 136 فوجی اہداف تباہ کرنے دعوی
    • کے پی میں گورنر راج ، ایمرجنسی کانفاذ اس کا علاج نہیں: بیرسٹرگوہر
    • ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی: محسن نقوی
    • گورنر راج کنفرم مولا نا کی مصالحت کی کوشش
    • اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سے شہبازشریف کی ملاقات ‘وزیراعظم سے فضل الرحمن بھی ملے۔
    • کے پی میں گورنر راج کا خدشہ’ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب
    • دانش آٹی پارک سے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں وزیراعظم
    • وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء تارڑ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے دور حکومت کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیاعطا اللہ تارڑ
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام نہ ملنے پر برہم
    • علاقائی سفارت کاری کشیدگی میں اضافے کی روک تھام بحرانوں کے حل کا ذریعہ ہونی چاہیےمسعود پزشکیان
    • لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب
    • کم جونگ ان شدید موٹاپے کا شکار والد کی طرح دل کے امراض کا خطرہ
    • حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر اسے عبور نہیں کیا جا سکتا امام حرم
    • صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گےسہیل آفریدی
    • ایمرجنسی یا گورنر راج یا پھر دونوں؟ فیصلہ آج ہوگا:گورنر فیصل کریم کنڈی
    • پاکستان کا سلامتی کونسل سے حوثی حملےرکوانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبر کی تردید کردی

    By Khabrain Newsاگست 9, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبر کی تردید کردی ہے۔ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دوسری طرف چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر ایم کیو ایم قیادت لائحہ عمل طے کرے گی۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں نیا گورنر آجائے گا، تعلق ن لیگ سے ہی ہوگا۔ ممکنہ طور پر نیا گورنر سندھ کون ہوسکتا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما بشیر میمن کا نام زیر گردش ہے۔

    تاہم اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبریں من گھڑت اور غلط ہیں۔

    خیال رہے کہ ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

    اس حوالے سے چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہورہے، آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تھا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

    خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیتی، وزیراعظم ہر فیصلے پر اعتماد میں لیتے ہیں کیونکہ ہم کابینہ کا حصہ ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر ایم کیو ایم قیادت لائحہ عمل طے کرے گی۔

    واضح رہے کہ چند ہفتے قبل وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ سندھ میں گورنر نہیں لگاتی تو پیپلزپارٹی گورنرکا نام دے گی۔

    دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا تھا کہ خواہش تھی گورنر سندھ پیپلزپارٹی کا ہو لیکن مسلم لیگ ن نے کہا کہ گورنر ان کی جماعت کا ہو گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.