Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
    • کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
    • سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
    • راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
    • مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
    • *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
    • سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
    • فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
    • میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
    • تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
    • آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
    • نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    • راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
    • 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
    • تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دانش آٹی پارک سے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں وزیراعظم

    By Khabrain Newsاکتوبر 11, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح اور اسے ”دانش آئی ٹی پارک” کا نام دینے کا اعلان اسی سفر کی ایک اہم کڑی ہے۔ یہ منصوبہ محضایک عمارت نہیں بلکہ ان نوجوانوں کے لیے امید کا ایک نیا دروازہ ہے جو اپنے علم، محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش آئی ٹی پارک نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ ان کے مطابق یہ مرکز جدت، نئے کاروبار اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس منصوبے کی اصل اہمیت اس کے جدید ڈھانچے سے بڑھ کر ان مواقع میں ہے جو یہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے پیدا کرسکتا ہے۔ آج دنیا میں کامیابی کا راستہ صرف روایتی تعلیم یا ڈگری سے نہیں بلکہ عملی مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور تخلیقی سوچ سے ہو کر گزرتا ہے۔ ایسے میں اگر نوجوانوں کو ایک ہی جگہ تربیت، رہنمائی، جدید سہولتیں، انکیوبیشن سینٹرز اور کاروبار شروع کرنے کے مواقع میسر آئیں تو وہ نہ صرف اپنے لیے روزگار پیدا کرسکتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے دروازے کھول سکتے ہیں۔پاکستان کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کمی نہیں، ضرورت انہیں درست سمت، جدید تربیت اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی ہے۔ دانش آئی ٹی پارک اسی ضرورت کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس مرکز کے ذریعے نوجوان مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل سروسز اور دیگر جدید شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں، بشرطیکہ منصوبے میں معیاری تربیت، مؤثر انتظام اور صنعت سے عملی روابط کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں نوجوان مرد و خواتین کو ہنر سیکھنے اور بااختیار بننے کے مواقع مل سکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں اس طرز کے آئی ٹی پارکس ملک کے دیگر حصوں تک پھیلائے جائیں گے، تاکہ ٹیکنالوجی کے مواقع صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہیں بلکہ ملک کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوان بھی ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ آئی ٹی پارک کی اہمیت صرف اس کی عمارت تک محدود نہیں، بلکہ اصل مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں نوجوان سیکھ سکیں، نئے خیالات پر کام کرسکیں، اپنے کاروبار قائم کریں اور عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھیں۔ انہوں نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی کہ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں کام کرنے والی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو شفاف طریقہ کار کے تحت مدعو کیا جائے اور موزوں ترین کمپنی کو عمارت کے انتظام کی ذمہ داری سونپی جائے۔وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرنے والے تمام افراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں اسے ناقابلِ عمل قرار دیا گیا تھا، تاہم ٹیم ورک اور مسلسل محنت کے ذریعے اسے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے تعاون کو بھی سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اس کی مناسب دیکھ بھال اور مؤثر انتظام کو یقینی بنائے گا۔ دانش آئی ٹی پارک کو دانش اسکولوں کے تصور سے جوڑتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح دانش اسکولوں نے محروم طبقوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے، اسی وڑن کے تحت یہ منصوبہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ آج پاکستان کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو دنیا کے لیے سافٹ ویئر تیار کریں، مصنوعی ذہانت کے میدان میں نئی راہیں نکالیں، عالمی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کریں اور ملک کے لیے زرمبادلہ کمائیں۔ ہمارا نوجوان صرف ملازمت تلاش کرنے والا نہیں بلکہ نئی ملازمتیں پیدا کرنے والا، جدید ٹیکنالوجی بنانے والا اور دنیا کو اپنی صلاحیتوں سے متاثر کرنے والا بن سکتا ہے۔
    ہمیں اب اپنی سوچ کو بھی بدلنا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی صرف روایتی شعبوں تک محدود نہیں رہ سکتی۔ زراعت، صنعت، معدنیات، مینوفیکچرنگ اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔ اگر دانش آئی ٹی پارک جیسے منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو عملی تربیت، جدید آلات، ماہرین کی رہنمائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی ملتی ہے تو اس کے اثرات ملک کی معیشت پر بھی مرتب ہوسکتے ہیں۔ تاہم اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ضروری ہوگا کہ نوجوانوں کو محض عمارت اور سہولتیں فراہم کرنے پر اکتفا نہ کیا جائے، بلکہ انہیں معیاری تربیت، انٹرن شپ، تحقیق، سرمایہ کاری اور روزگار کے حقیقی مواقع بھی میسر آئیں۔ منصوبے کی کامیابی کا اصل پیمانہ یہی ہوگا کہ یہاں سے کتنے ہنرمند نوجوان تیار ہوتے ہیں، کتنے نئے کاروبار وجود میں آتے ہیں اور پاکستان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں اپنی جگہ کس حد تک مضبوط کرتا ہے۔ دانش آئی ٹی پارک پاکستان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کی صلاحیت کو قومی ترقی کی طاقت میں بدل دے۔ آج کے دور میں قومیں صرف وسائل سے نہیں بلکہ علم، ہنر اور جدت سے آگے بڑھتی ہیں۔ اگر پاکستانی نوجوانوں کو مناسب مواقع ملیں تو وہ دنیا کے کسی بھی ملک کے نوجوانوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ پاکستان کا نوجوان صرف روزگار کی تلاش میں نہ رہے، بلکہ اپنے ہنر سے روزگار پیدا کرے؛ صرف ٹیکنالوجی استعمال نہ کرے، بلکہ اسے تخلیق بھی کرے؛ اور صرف دنیا سے سیکھے نہیں، بلکہ دنیا کو سکھانے اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں میں بھی شامل ہو۔ دانش آئی ٹی پارک اسی امید کی علامت ہے کہ پاکست ان کا مستقبل علم، ہنر اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی منزلیں طے کرسکتا ہے۔
    وزیراعظم

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا

      سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن

      صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سری گرونانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر گوردوارہ سچاسودا میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑ گج کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.