Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ، عمارت کے ملبے سے ملی 100فلسطینی شہدا کی لاشوں کی اجتماعی تدفین
    • ریلوے کی 32 ارب مالیت کی اراضی پر با اثر افراد برسوں سے قابض
    • پی آر اے کی ای آئی ایم ایس کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں کارروائیاں
    • پاکستان کا دوام سیاسی و معاشی استحکام سے وابستہ ہے، عائشہ جاوید
    • پنجاب یونیورسٹی، میرٹ کی نیڈ کی بنیاد پر فارم ڈی تھرڈ ایئر کے طلبہ میں3سکالرشپس تقسیم
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا
    • پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
    • پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان برطانوی وزیرمملکت برائے مشرق وسطیٰ’شمالی افریقہ’افغانستان وپاکستان اسٹیفن ڈوائوٹی سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • بچوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن گیمنگ میں بڑھتے سائبر خطرات کا سامنا
    • امریکہ،270سے زائد پادریوں کے1ہزار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت
    • سندھ کابینہ کی ججز کیلئے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری
    • پاکستان میں 8 ماہ کے دوران 18.66 ملین موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل کیے
    • بشریٰ انصاری نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں
    • دلجیت دوسانجھ نے بہت سر میں نصرت فتح کو گایا، راحت فتح علی خان
    • ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں بچے کی پیدائش کی قیاس آرائیاں
    • پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس کی وصولی شروع’ سالانہ 40ارب روپے ریکوری متوقع
    • امریکی وسط مدتی انتخابات قریب، میری لینڈ میں سیاسی سرگرمیاں تیز
    • ارجنائن کے فٹبالر لیونل میسی ڈاکٹر بنیں گے
    • محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کو تیسرا خط لکھ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملکہ الزبتھ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھیں، بورس جانسن کا انکشاف

    By Khabrain Newsاکتوبر 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے متنازع طور پر شاہی پروٹوکول توڑتے ہوئے اپنی آنے والی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم اپنی موت سے قبل ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

    سابق برطانوی وزیراعظم کی کتاب 10 اکتوبر کو شائع ہوگی جس کے کچھ اقتباسات حال ہی میں برطانوی اخبار میں شائع کیے گئے۔

    یاد رہے کہ برس جانسن نے ستمبر 2022 میں الزبتھ دوم کی موت سے صرف دو روز قبل استعفیٰ دے دیا تھا، دوسری جانب کئی عرصے سے ملکہ الزبتھ کی موت کی وجہ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں لیکن اس حوالے سے کوئی معلومات عوام سے شیئر نہیں کی گئیں۔

    تاہم اب اپنی کتاب میں بورس جانسن نے بتایا کہ ‘میں ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے سے جانتا تھا کہ ملکہ کو ہڈیوں کا کینسر ہے، اور ان کے ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ وہ کسی وقت بھی سخت علیل ہوسکتی ہیں’

    جانسن کا یہ انکشاف کسی سابق سینئر سرکاری عہدیدار کی جانب سے عوامی سطح پر ملکہ کی موت کی وجہ کے حوالے سے یہ پہلا بیان ہے جبکہ ملکہ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ان کی موت کی وجہ ‘زائد العمری’ قرار دی گئی تھی۔

    بکنگھم پیلس کی پالیسی ہے کہ وہ شاہی خاندان کے بارے میں جاری ہونے والی کتابوں پر تبصرہ نہ کرتا چنانچہ بورس جانسن کے دعوے کی بھی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

    بورس جانسن نے 2019 اور 2022 تک وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، ملکہ سے اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘ان کا رنگ زرد تھا اور وہ زیادہ جھکی ہوئی لگ رہی تھی، ان کے ہاتھوں اور کلائیوں پر گہرے زخم تھے جو شاید ڈرپس یا انجیکشن کا نتیجہ تھے۔

    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ‘بیماری کے باوجود ان کا ذہن بالکل ٹھیک تھا اور بات چیت کے دوران وہ وقتاً فوقتاً مسکراتی رہیں۔

    خیال رہے کہ آنجہانی ملکہ نے کبھی بھی نجی طبی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیں،شاہی خاندان کے معاونین اب بھی کہتے ہیں کہ خاندان کے ممبران کو طبی رازداری کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کو۔

    تاہم کنگ چارلس سوم اور پرنس آف ویلز کیتھرین نے اس رجحان کو مسترد کیا دونوں نے اپنے اپنے کینسر کی تشخیص اور صحت یاب ہونے کے بارے میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔

    تاہم دونوں شخصیات نے کینسر کی قسم کو ظاہر نہ کرنے کا انتخاب کیا اور جب دباؤ ڈالا گیا تو ان کے معاونین نے کہا کہ وہ اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنے تجربات کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی

      ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ

      بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا

      تازہ ترین

      ارلنگ ہالینڈ کا پونی ٹیل اشتہار پر نارویجین ایئرلائن کے خلاف مقدمہ

      جم کیری کی خاموش محبت شادی کے بندھن میں بندھ گئی

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.