تازہ تر ین

ملتان ٹیسٹ؛ سابق انگلش کرکٹر نے پچ کو ‘بالرز کا قبرستان’ قرار دیدیا

سابق انگلش کپتان و کرکٹر کیون پیٹرسن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ کو بالرز کا قبرستان قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “ملتان کی وہ وکٹ – گیند بازوں کا قبرستان!” قرار دیا، جو بیٹنگ کیلئے نہایتی سازگار تھی۔

سابق انگلش کرکٹر اسیٹون فن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی ملتان پچ پر تنقید کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔

اس سے قبل سابق انگلش فاسٹ بولر اسٹیون فن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھی ہوئی قالین کی طرح لگتی ہے، اسے بطور دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا۔

خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا پہلے گرین شرٹس کی جانب سے 86 اوورز میں 328 رنز بنائے گئے جبکہ دو بلےباز سینچریاں اسکور کرنے میں بھی کامیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ موجودہ پاک انگلیںڈ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 ​​کا حصہ ہے اور دونوں ٹیمیں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کیلئے جنگ کررہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain