Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلیے کے پی سے سرکاری بندوں کو لانا پڑتا ہے، مریم نواز

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خلاف ہم اپنے اقدامات پر عمل کرلیں تب بھی ہوا کے رخ ہونے پر بھارتی پنجاب سے اسموگ یہاں آجاتی ہے، جو اقدامات ہم کر رہے ہیں وہ بھارتی پنجاب کو بھی کرنے چاہئیں تاکہ دونوں جگہ کے لوگ تکلیف بچیں۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گرین پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا، انہوں نے اسموگ ہیلپ لائن 1373 کا بھی افتتاح کیا، لیڈرانٹرن شپ پروگرام کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اسموگ کے سبب سانس کے امراض بڑھ جاتے ہیں اسکول بند کرنے پڑجاتے ہیں نظام زندگی مفلوج ہوجاتا ہے، محض بٹن دبانے سے اسموگ ختم نہیں ہوگی مختلف اقدامات کرنے ہوں گے اور مسلسل کرنے ہوں گے تب ہی اس کا خاتمہ ہوگا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس اسموگ کے خلاف مکمل پلان تیار ہے، ہم یہاں اس پر عمل کربھی لیں تب بھی ہوا کے رخ ہونے پر بھارتی پنجاب سے اسموگ ہوا کے تھرو آجاتی ہے، اسے کلائمیٹ ڈپلومیسی کہتے ہیں جو ہمیں انڈیا کے ساتھ کرنی چاہیے جو ایکشن ہم لوگ لے رہے ہیں وہ بھارتی پنجاب کو بھی لینے چاہیں تاکہ دونوں جگہ کے لوگ تکلیف بچیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 25 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کیا جارہا ہے انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھاکہ میں کسی کے روزگار کے خلاف نہیں مگر اینٹوں کے بھٹوں سے پورے پنجاب کے عوام کی جانوں کو خطرہ ہے، اسی طرح بچی ہوئی فصل جلانے سے جس قدر اسموگ پیدا ہوتی ہے اس کا عوام کو اندازہ نہیں، اس پر ہم نے جرمانے لگائے اور گرفتاریاں بھی کی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے لازمی کردیا کہ جو سڑک بنے گی اس کے دونوں طرف درخت لگیں گے جس کے بعد اب تک صوبے میں 7 ماہ کے دوران 78 لاکھ تک درخت لگاچکے ہیں، ان درختوں نے سلیمانی ٹوپی نہیں پہنی ہوئی، وہ جو ایک ارب درخت لگانے تھے معلوم کہ اس کے پیسے لوگوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

    مریم نواز نے کہا یہ تو ماحولیاتی آلودگی تھی ایک سیاسی آلودگی بھی ہے جو نظر نہیں آتی مگر ملک کو تباہ و برباد کردیتی ہے، روز گھیراؤ، احتجاج کی باتیں سننے کو ملتی ہیں، احتجاج کرنے کے لیے انہیں کے پی سے سرکاری بندوں کو یہاں لانا پڑتا ہے اور وہ بھی سرکاری گاڑیوں میں۔

    انہوں ںے کہا کہ یہ ہم نے کتنی غلط روایت قائم کی ہے کہ ہفتے کو احتجاج خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار پکڑے گئے جو اسلام آباد اور پنجاب پولیس پر حملہ کررہے تھے، کتنے پولیس والے زخمی ہوئے اور ایک شہید ہوا، ابھی ایس سی او کانفرنس شروع ہونے والی ہے ہم انہیں کیا چہرہ دکھائیں کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے پر حملہ آور ہے، نہ خود کام کرنا ہے اور نہ کرنے دینا ہے، پنجاب کے لوگوں نے ان کے احتجاج پر توجہ نہیں دی اور شامل نہیں ہوئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.