تازہ تر ین

آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مقرر کریں، حکومتی مسودہ

اسلام آباد: آئینی ترمیم سے متعلق حکومتی مسودہ سامنے آگیا، حکومتی مسودے میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی تجویز دی گئی، وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا تقرر صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کریں۔

حکومت نے مسودے میں 53 ترامیم تجویز کی ہیں،ترامیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس اور تین سینیئر ججز کا تقرر کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا۔ کمیٹی میں چار ارکان پارلیمنٹ وفاقی وزیر قانون اور پاکستان بار کونسل کا نمائندہ شامل ہوگا۔ آئینی عدالت کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔ ججز تقرر کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت ہوں گے۔

تجویز دی گئی ہے کہ کمیشن میں آئینی عدالت کے پانچ سینیئر ترین ججز ممبران ہوں گے، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار کا نمائندہ اور چار ارکان پارلیمنٹ بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

یہ پڑھیں : آئینی ترامیم پر مشاورتی کمیٹی کا اجلاس، حکومت اور جے یو آئی نے اپنا اپنا مسودہ پیش کردیا

سپریم کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن میں چیف جسٹس سپریم کورٹ اور پانچ سینیئر ترین جج شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت میں چاروں صوبوں کی یکساں نمائندگی ہوگی، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت تین سال تک ہو اور عمر کی بالائی حد 68 سال ہوگی۔

تجویز دی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں گے، ہائی کورٹس کے ججز کے تقرر کے لیے کمیشن میں متعلقہ چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج شامل ہوں گے، ہائی کورٹ کے ججز کے تقرر کے لیے صوبائی وزیر قانون اور ہائی کورٹ بار کا نمائندہ کمیشن کا حصہ ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain