قومی کرکٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنا باعث تشویش ہے، بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز کیلئے بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین اور نسیم شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔