تازہ تر ین

گلگت بلتستان میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 16 شہری ہلاک، سیاحوں کو احتیاط کی ہدایت

گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات ان دنوں مگر آوارہ کتوں کے حملوں کی وجہ سے مقامی شہریوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی خوف زدہ ہیں۔
 گزشتہ دو ماہ کے دوران گلگت بلتستان، ضلع غذر اور ضلع نگر کے علاوہ پھنڈر اور چلاس کے علاقوں میں  پاگل کتوں کے حملوں کے 200 سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں سرِدست 16 شہری ہلاک اور 82  زخمی ہو چکے ہیں۔ 
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کتوں کے کاٹنے سے پانچ سیاح بھی زخمی ہوئے جو سیر و تفریح کے لیے گلگت بلتستان میں مقیم تھے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’کتوں کے کاٹنے کے مختلف واقعات میں 16 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ متعدد شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ‘جان سے جانے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ پاگل کتوں نے صبح سویرے اور رات کے اوقات میں شہریوں پر حملہ کیا ہے۔‘
گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق ’گلگت میں کتے اچانک باؤلے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔ کتوں کے کاٹنے کے زیادہ واقعات ضلع غذر اور گلگت بلتستان کے مضافاتی علاقوں میں پیش آئے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’زخمیوں میں سیاحوں کے ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی کیوں کہ بہت سے متاثرہ افراد نے نجی ہسپتالوں میں جا کر ویکسی نیشن کروائی ہے۔‘
فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ’انٹی ریبیز ویکسین کی کمی پوری کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق محکمۂ صحت نے این آئی ایچ سے کتے کے کاٹنے کی ایک ہزار ویکسینز اور 500 ہیومن ایمیونوگلوبلین انجیکشن تمام ہسپتالوں میں پہنچا دیے ہیں۔‘

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain