Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مسکراہٹ اور خوش کلامی سے ہی دلوں میں گھر بسایا جا سکتا ہییشما گل
    • لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ کو سیل کئے جانے کے باعث دکانیں بند پڑی ہیں۔
    • سائبر کرائم وارداتوں میں اضافہ حکومت ناکام شہری پریشان
    • محکمہ آبپاشی کی ڈیفنڈر گاڑیاں جو فروخت کر دی گئیں ہیں’ تحقیقات جاری ہیں۔
    • خلا سے زمین کو دیکھنے پر کوئی تقسیم اور سرحدیں نظر نہیں آتیں: فرانسیسی خلا باز
    • فروخت کر دیا گیامحکمہ آبپاشی پنجاب میں سرکاری گاڑیوں کو سکریپ ظاہر کرکے
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • نیویارک: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ ایشیا سوسائٹی کے تحت منعقد لاہور لٹریری فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 109 ہلاک
    • مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم 7افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی
    • نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول، ممتاز ادیبوں، دانشوروں’ فنکاروں کی شرکت
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واراداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں اوراہم تنصیبات پر حوثی دہشت گردوں کے حملے کھلی دہشت گردی اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، طاہر اشرفی
    • ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی مخالفت کرتے ہیں: ایمل ولی
    • یہ ایمرجنسی بھی ہے اور گورنر راج بھی لگایا گیا ہے:ماہرِ قانون اشتر اوصاف
    • یوکرین، روس کا توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق
    • امریکہ نے ایف35 کے قریب پھٹکنے بھی نہ دیا سربراہ بھارتی فضائیہ کا اعتراف
    • مختلف شہروں میں رات گئے کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش
    • گلوراری کیساتھ کاروبار بھی چمک اٹھا دعا لیپا نت کڑوڑوں کما لیے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کے صدر بننے پر عمران خان رہا ہوجائیں گے؟ امریکی ترجمان کا بیان سامنے آگیا

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان کی سیاسی صورت حال بالخصوص تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے متعلق صحافیوں کے سوالات پر پالیسی بیان دیدیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکا کے 60 ارکان پارلیمنٹ کے صدر جوبائیڈن کو عمران خان کی رہائی کے لیے لکھے گئے خط کو "یہودی لابی” کے زیر اثر کہا جا رہا ہے۔

    جس پر میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ میں نے ایسی باتیں کچھ سوشل میڈیا پوسٹوں میں دیکھیں اور کچھ کہانیاں جن کا آپ حوالہ دے رہے تھے۔ ہم نہیں جانتے کہ اس معلومات کو گردش کرنے کے پیچھے کون ہے۔

    میتھیو ملر نے کہا کہ اگر لوگ امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں یا ارکانِ کانگریس پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ان سے جڑے مسائل پر ضرور بات کی جائے لیکن ان کے مذہب یا جنسی رجحان کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

    ایک اور صحافی نے پوچھا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو پاکستان میں سیاسی منظرنامہ عمران خان کے حق میں تبدیل ہوسکتا ہے اور ان کی رہائی بھی ممکن ہے۔

    صحافی نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے مزید پوچھا کہ لطیف کھوسہ نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو کو عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کی سازش میں ملوث ہونے کی بھی بات کی ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گے۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کتنی بار اس پر بات کرچکا ہوں۔ ہر بار یہی کہا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔

    جس پر صحافی نے سوال کیا کہ امریکی صدر اور صدارتی امیدواروں اور امریکی سفارت کاروں کو پاکستانی سیاست میں گھسیٹنا اچھا خیال ہے؟

    امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ جیسا کہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی پاکستان کا عدالتی معاملہ ہے۔

    میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست میں امریکی عہدیداروں کی مداخلت سے متعلق الزامات غلط ہیں۔ عمران خان کی برطرفی میں امریکا نے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور یہ بات میں اس پلیٹ فارم سے کئی بار دہرا چکا ہوں۔

    امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ وہاں کے عوام کو اپنے ملکی قوانین اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

      بلجیم کے طلبہ تعلیمی اصلاحات کے لیے بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہیں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.