Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میئر کراچی کے براہ راست انتخاب کیخلاف حافظ نعیم و دیگر کی درخواستیں مسترد

    By Khabrain Newsنومبر 4, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن و دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ وجوہات بعد میں جاری کریں گے۔
    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2  رکنی بینچ کے روبرو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے براہ راست انتخاب کیخلاف درخواستواں پر سماعت ہوئی، جس میں  درخواستگزار کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے جوابی دلائل دیے۔
    طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فریق وکلا نے جو دلائل دیے تھے ٹائم لائن کے حوالے سے وہ سال 2022 سے شروع ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جوابی دلائل میں جو آپ ریفرنس دے رہے ہیں وہ آپ کے حق میں نہیں جاتے۔ مئیر کے الیکشن کے لیے پہلے پول بنایا گیا اس کے بعد الیکشن کروائے گئے ہیں۔
    وکیل نے دلائل میں کہا کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن 2 حصوں میں کروائے گئے ہیں۔ الیکشن منعقد کرنے کے لیے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ترمیم بھی کی گئی تھی۔ ایک سال تک پولنگ ڈے آگے بڑھتا رہا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے سامنے الیکشن منعقد کروانے کے حوالے سے درخواست آتی ہے جس پر آرڈر ہوتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ 3 ماہ کے اندر اندر انتخابات کروائے جائیں۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس الیکشن کی آپ بات کررہے ہیں اس کا مئیر کے انتخاب سے تعلق نہیں بنتا۔ آپ کا جو مطلب سمجھ آرہا ہے وہ یہ ہے کہ کیونکہ الیکشن کا پروسیس 2020 میں شروع ہوا تو ترمیم کا اس پر اثر نہیں ہونا چاہیے۔
    طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ الیکٹڈ ممبرز میں سے انتخاب کیا جائے۔ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان الیکٹڈ ممبرز میں وہ ممبرز شامل ہوتے ہیں جو الیکٹ ہوکر نہیں آتے جس میں مائینارٹیز اور دیگر ہیں۔ جب کسی مخصوص نشستوں والے ممبرز میں سے کسی کو مئیر بنایا جاسکتا ہے تو نان الیکٹڈ شخص کو کیوں مئیر نہیں بنایا جاسکتا۔ آپ کے دلائل اس جگہ پر دم توڑ جاتے ہیں کیونکہ ایک نان الیکٹڈ ممبر بھی مئیر یا ڈپٹی مئیر بن سکتا ہے۔ ہمیں فلسفہ نہ پڑھائیں بلکہ یہ سمجھائیں کہ اس ترمیم کے آنے کے بعد اس پر عمل کیوں نہیں کیا جاسکتا۔
    طارق منصور ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ اس حوالے سے ججمنٹ موجود ہیں جس پر بتایا گیا ہے کہ ترمیم کا اطلاق نہیں ہوتا۔ جب الیکشن کی تاریخ اناؤنس ہو جاتی ہے تو بہت سی پابندیاں عائد ہو جاتی ہیں جیسا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ وغیرہ وغیرہ۔ سپریم کورٹ کی ججمنٹ میں لکھا ہوا ہے کہ اگر بنیادی قانون میں تبدیلی کی جائے تو پھر عدالت اس معاملے میں مداخلت کرسکتی ہے۔
    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس ججمنٹ کی آپ بات کررہے ہیں وہ صوبائی اسمبلیوں کے حوالے سے دیا گیا تھا۔ آپ اپنی مرضی کے جملے بنا کر ہمیں پڑھانا چاہ رہے ہیں۔ فیکٹس کیخلاف تو بات کی جاسکتی ہے لیکن قانون کیخلاف نہیں کی جاسکتی۔ ہم آپ کو ایک گھنٹے سے موقع دے رہے ہیں لیکن ابھی تک آپ ہمیں  قائل نہیں کر پائے ہیں۔
    بعد ازاں عدالت نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سمیت دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں۔  عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.