پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی خاتون باکسر ایمان خلیف کی ایک اور میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی۔
الجزائر سے تعلق رکھنے والی متنازع باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ ایک میڈیا ادارے کی جانب سے لیک کی گئی ہے جس میں 25 سالہ باکسر کو مرد قرار دیا گیا ہے۔
الجیرین باکسر کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔
اس رپورٹ کے بعد صارفین ان سے اولمپک گولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بعض میڈیا آؤٹ لیٹ پر لیک ہونے والے رپورٹ سے بہت سے لوگ اور چند ماہرین متفق نہیں اور وہ ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ کو درست نہیں سمجھتے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمان خلیف کی جو میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی اس میں طبی حوالے دیے گئے ہیں جس سے خاتون کے بائیولوجیکل طور پر مرد ہونے کا پتا چلتا ہے۔
پیرس اولمپک گیمز 2024 میں ایمان خلیف بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں
ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کردیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ آج تک فائٹ کے دوران اتنا خطرناک مکا نہیں کھایا۔
اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرنی کا مزید کہنا تھا کہ ا الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں، ان کے ساتھ کسی خاتون کا مقابلہ رکھنا ناانصافی ہے۔