بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے 100 روز مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کیا۔ خطاب میں انہوں نے اہم اعلان کیا کہ بنگلہ دیش بھارت سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرے گا۔
محمد یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے واپسی کا مطالبہ کرے گا، جو 5 اگست کو مستعفی ہونے کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں۔
انہوں نے ہنگاموں میں ہونے والے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہارکیا۔
حسینہ واجد نے متنازع کوٹے سسٹم کے خلاف طلباء کے ملک گیر احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، اس احتجاج میں طلباء سمیت 1500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ خطاب نہ صرف بنگلہ دیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے بلکہ بنگلہ دیشی کی حکومت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ وہ عوامی حقوق اور انصاف کے لیے کام ٓکرے گی۔