Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔
    • اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    • رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
    • سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
    • چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
    • سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
    • راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
    • کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
    • گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
    • قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
    • حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
    •  اسمبلیوں سے مستعفی نہیںہونگے تحریک انصاف’ KPکے  لوگوںکاغصہ بڑھ گیاترجمان بانی
    • معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر
    • اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے میں متاثرہملک نہیں ‘رہنما کردار ادا کرسکتا ، صدر زرداری
    • پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
    • ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات؛ وائٹ ہاوس نے استعفی طلب کرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گھڑی کی ٹک ٹک آئی سی سی کو بے چین کرنے لگی

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (یوسف انجم/ ایکسپریس نیوز) گھڑی کی ٹک ٹک آئی سی سی کو بے چین کرنے لگی، منگل تک ہر صورت چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے.

    تاخیر براڈکاسٹنگ معاہدے کی خلاف ورزی تصویر ہوگی، ادھر ہائبرڈ ماڈل کیلیے بھارتی کوششوں میں بھی تیزی آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے پاس شیڈول کیاعلان میں اب صرف دو دن بچے ہیں، 19 نومبر ڈیڈ لائن ہے، اگر آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا شیڈول جاری کرنے میں ناکام رہتی ہے تو تاخیر کمرشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی تصور ہوگی، اس لیے ہر گزرتی گھڑی کے ساتھ آئی سی سی اور بھارتی بورڈ دلدل میں پھنستا جارہاہے۔

    اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کے جھوٹے بیانے کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے اپنے حصے میں سے دوسرے ممالک کے بورڈ آفیشلز کوزیادہ ڈالرز کی آفرز کرکے ہائبرڈ ماڈل اپنانے یا پھر چیمپئنز ٹرافی ہی بھارت منتقل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    ایونٹ میں شریک ٹیموں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی جارہی ہے کہ اگر بائبرڈ ماڈل کے تحت میچز پر وہ بھارتی موقف کی حمایت کرتے تو ان کو انڈین بورڈ اپنے منافع میں شریک کرے گا، اس طرح ان کو اضافی لاکھوں ڈالرز ملیں گے۔

    اس کے ساتھ بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیریز کے ساتھ اضافی میچز کا بھی اہتمام کیاجاسکتاہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کومسترد کرچکا اور اس نے بھارت سمیت آئی سی سی کو بھی پیغام پہنچا دیاہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سارے میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں، اگر بھارت پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری ہے تو پھر اس کی جگہ رینکنگ میں بہتر کسی دوسری ٹیم کو شامل کرکے شیڈول کا اعلان کردیاجائے، ایونٹ کی کسے دوسرے ملک منتقلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا, پاکستان اس بار کسی صورت بھی اپنے موقف سے پیچھے سے نہیں ہٹے گا۔

    ماہرین کا کہناہے کہ 2021 میں جب رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے تو اس وقت بھارت نے بھی پاکستان کو میزبانی دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا، اس وقت سے لے کر چند دن پہلے تک بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے کسی قسم کا اعتراض سامنے نہیں آیا۔

    اب ایک دم سے چائے کی پیالی میں طوفان کیوں برپا کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سخت مشکل میں پھنسے آئی سی سی حکام بھارت سمیت تمام بورڈ ممالک کے ساتھ ایشو کو حل کرنے کیلیے رابطے میں ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا جو بھی شیڈول فائنل کیا جائے گا وہ صرف بھارتی بورڈ نہیں بلکہ سب ممبر بورڈز کی مشاورت اور رضامندی سے ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بگ بیش لیگ، حارث رؤف کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت متوقع

      جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو

      کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.