Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
    • پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
    • یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
    • مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
    • فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
    • عوامی مفاد کے پیشِ نظر کویت میں ایرانی نجی اسکول کی بندش کا فیصلہ۔
    • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سالہ ناقابلِ شکست سیریز برقرار۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت ابتدائی 5ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

    By Khabrain Newsنومبر 30, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد ( رپورٹ: شہباز رانا) وفاقی حکومت رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، اور پانچ ماہ کے دوران 356 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جولائی تا نومبر کیلیے حکومت نے 4.64 ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف رکھا تھا، جس میں سے 4.28 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جاسکا ہے، ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مزید 10 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہونے کا امکان ہے،  جبکہ نومبر میں 166 ارب روپے کا ٹیکس خسارہ سامنے آیا ہے، 13ہزار ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 40 فیصد اضافہ کرنا ہوگا، لیکن تاحال ایف بی آر اس رفتار کو حاصل کرنے سے قاصر ہے، اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر کے دوران ایف بی آر سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹیز سے متعلق اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا ہے، جبکہ انکم ٹیکس ہدف سے زیادہ جمع کرچکا ہے، لیکن نومبر کے مہینے میں انکم ٹیکس کا ہدف بھی پورا نہیں ہوسکا ہے، انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر نے پانچ ماہ کے دوران 1.983 ہزار ارب روپے جمع کیے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 27 فیصد (415 ارب روپے) زیادہ ہیں، جبکہ یہ ٹیکس ہدف کے مقابلے میں بھی 190  ارب روپے زیادہ ہیں، سیلز ٹیکس 1.5.46 ہزار ارب روپے جمع کیا گیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے، لیکن ہدف کے مقابلے میں 310 ارب روپے کم ہیں، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 277 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں، لیکن ہدف کے مقابلے میں 100 ارب روپے کم ہیں، کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں 473 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیاد ہیں، جبکہ ہدف کے مقابلے میں 137 ارب روپے کم ہیں، ماہانہ بنیادوں پر نومبر میں ایف بی آر نے376 ارب روپے کا انکم ٹیکس جمع کیا ہے جو ہدف کے مقابلے میں  9 ارب روپے کم ہے، سیلز ٹیکس 311 ارب روپے جمع کیا گیا ہے، جو ہدف کے مقابلے میں 133 ارب روپے کم ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 63 ارب روپے جمع ہوئے جو ہدف کے مقابلے میں 18 ارب روپے کم ہیں، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 96 ارب روپے جمع ہوئے جو کہ ہدف کے مقابلے میں 42 ارب روپے کم ہیں۔ واضح رہے کہ رواں مہینے میں حکومت نے ایف بی آر کی نااہلیوں کو دور کرنے کیلیے 32.5 ارب روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے، جس میں گریڈ 17 اور 18 کے افسران کو 1300 سی سی کاریں دینا اور تمام افسران کو چار اضافی تنخواہیں دینا بھی شامل ہے، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف سے ہونے والے غیر رسمی مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ٹیکس اہداف حاصل نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف نے دسمبر تک کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دسمبر کی ٹیکس کلیکشن کی بنیاد پر آئی ایم ایف پاکستان کو منی بجٹ لانے  کا کہہ سکتا ہے، منی بجٹ میں فرٹیلائزر، امپورٹس، کنٹریکٹرز اور پروفیشنلز کی انکم پر مزید ٹیکس عائد کیے جاسکتے ہیں۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    سام سنگ دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بننے کے قریب

    پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.