Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • درا اندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج افغان طالبان ہلاک نائب صوبیدار شہید
    • ایم کیو ایم کے پی میں گورنر راج کی حامی پیپلز پارٹی مؤقف واضح کرے: فاروق ستار
    • صدر آصف زرداری سمری پر دستخط کررہے ہیں۔
    • خیبرپختونخوا میں اب تک کتنی مرتبہ گورنر راج رہا؟’ تاریخی حقائق
    • خیبر پختون خوا ایمرجنسی گورنر راج نافذ سہیل آفریدی زیر حراست فوج تعینات
    • پشاور میں فوج گشت کررہی ہے۔
    • خیبر پختونخوا 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل قائم کنڈی سربراہ
    • پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑآئینی طریقے سے ہٹایا وفاقی وزیر
    • دوسراٹی 20 پاکستان نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
    • وزیرداخلہ محسن نقوی ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • 12 اکتوبر 1999کے اقدام کو 27سال مکمل
    • عمران خان کی بہنوںکی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہباز شریف

    By Khabrain Newsدسمبر 19, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیر اعظم شہبازشریف نے انسانی سمگلنگ اور معصوم پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بجھوانے میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال میں دنیا بھر میں ایسے تمام واقعات کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی میں ملوث حکام کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم نے یونان میں کشتی الٹنے کے حادثے میں پاکستانیوں کی اموات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

    2023 میں یونان کے اسی علاقے میں ایک دردناک واقعہ میں262 پاکستانی جان سے گئے تھے۔ وزیراعظم نے2023 کے کشتی الٹنے کے حادثے کے بعد ایسے عناصر کے خلاف کارروائی میں سست روی پر برہمی کا اظہارکیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتی ہے اور اس کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، سست روی سے لئے گئے اقدامات کی بدولت اس قسم کے واقعات کا دوبارہ رونما ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

    وزیراعظم نے آئی بی ایم ایس نظام کے فوری نفاذ کی ہدایت کی۔ اجلاس میں انسانی سمگلنگ اور اس کی روک تھام کے حوالے سے لئے گئے اقدامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اب تک 174کیسز کو عدالت میں پیش کیا جا چکا، جن میں سے 4 کو سزا ہوئی۔

    وزیر اعظم نے اس حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے چلائی گئی مہم کی تفصیلات طلب کر لیں اور ایف آئی اے، وزارت خارجہ کو پچھلے ایک سال میں ہونے والے ایسے تمام واقعات ،جن میں پاکستانی شامل تھے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وزیر اعظم یہ بھی ہدایت کی کہ اس سلسلے میں الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    علاوہ ازی ڈی ایٹ ممالک کے11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔

    مصر کے وزیر برائے پبلک بزنس سیکٹر محمد شیمیی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنیوالے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.