Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں
    • ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس
    • چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار
    • کُسل مینڈس انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر اسالنکا سری لنکا کی قیادت کریں گے
    • آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کرگیوس ڈوپنگ کیس میں معطل
    • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ذاد کشمیر کی ترقی اوالین ترجیح وزیراعظم شہباز شریف
    • موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی پر آئرش کوہ پیما لاپتہ الیگزینڈر مردہ حالت میں مل گئے
    • امریکی تاریخ میں نیا اضافہ 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا ایک ڈالر کا سکہ
    • پاکستان کا وقت 30 منٹ پیچھے ہوگا نئی قانون سازی منظور
    • پاکستان میں گرفتار ہونے والے ابھینندن اب نجی ایئرلائن کے کمرشل پائلٹ بن گئے
    • زوہرن ممدانی نے اسکولوں میں AI پر پابندی لگا دی نویں جماعت سے استعمال کی اجازت
    • جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘
    • شمالی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ، گلگت، اسکردو، مظفرآباد اور راولپنڈی شامل
    • اینزو فرنانڈیز نے نیا ریکارڈ بنا دیا، دو مرتبہ 100 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ٹرانسفر حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی
    • ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
    • محمد عباس کی بڑی چھلانگ، آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 15ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • غزہ جنگ پر احتجاج، اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا، نیدرلینڈز اور آئس لینڈ کا یوروویژن بائیکاٹ
    • انگلینڈ ٹور پر پی سی بی کے فیصلوں پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل، ’’یہ انتہائی حیران کن ہے‘‘
    • ایرانی حملوں کے جواب میں کویت کا فضائی دفاع متحرک، میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی کوشش
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کابل میں پاکستانی ناظم الامور طلب، بمباری پر احتجاج اور جوابی کارروائی کی دھمکی

    By Khabrain Newsدسمبر 26, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    افغان وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے پاکستان کے فوجی طیاروں نے پکتیکا کے ضلع برمل میں ’فضائی حدود‘ کی خلاف ورزی کرکے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

    فضائی حملوں میں 4 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ 3حملوں کا نشانہ ٹی ٹی پی میڈیا سیل کے سربراہ منیب جٹ، عمر میڈیا، ان کے نائب، ابو حمزہ اور اپنے ہی دھڑے کے کمانڈر اختر محمد خلیل تھے۔حملوں کے وقت ٹی ٹی پی برمل میں بڑا اجتماع کر رہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے یہ حملے پاکستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد حملوں میں اضافے کا ردعمل لگتے ہیں۔

    تازہ ترین اطلاع شدہ فضائی حملے اس دن ہوئے جب پاکستان کے خصوصی ایلچی محمد صادق کابل میں تھے اور برف پگھلانے کے لیے طالبان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔

    ان کا یہ دورہ سیکیورٹی کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کیلیے نئے سرے سے دباؤ کا حصہ تھا۔ فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعدصادق نے افغان نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے بات چیت کی۔

    جب وہ ٹی ٹی پی کے مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے کیلیے افغان حکام سے بات چیت کر رہے تھے تو پاکستانی ناظم الامور کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیاگیا تاہم پاکستان کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہ آیا۔

    افغانستان کی وزارت دفاع کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اس مبینہ حملے سے متعلق تین ٹویٹس کی گئیں جنھیں ترجمان عنایت اللہ خوارزمی اورذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ری ٹویٹ کیا گیا۔

    اس کے مطابق افغانستان اس حملے کی مذمت کرتا ہے اور اسے جارحیت اورعالمی اصولوں کے منافی سمجھتا ہے، پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے ایسااقدام مسئلے کا حل نہیں۔افغانستان اپنی سرزمین کے دفاع کو ناقابل تنسیخ حق سمجھتا ہے اور اس کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔

    افغان وزارت خارجہ نے ایکس پر بیان میں کہا ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے یقیناً نتائج برآمد ہوں گے۔

    پکتیکاسرحدی ڈیورنڈ لائن کے ساتھ افغانستان کا مشرقی صوبہ ہے جو پاکستان کے تین اضلاع سے متصل ہے۔

    ان میں بلوچستان کا ضلع ژوب جبکہ خیبرپختونخوا کے دو اضلاع جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان شامل ہیں۔جنوبی وزیرستان وہی ضلع ہے جہاں 21 دسمبر کو فوجی چوکی پر حملہ ہوا تھا جس میں 16 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    پاکستان نے اس حملے کا الزام سرحد پار سے آنے والے شدت پسندوں پر لگایا تھا۔ واضح رہے پاکستان کا مؤقف ہے شدت پسندی کی لہر میں اضافے کی وجہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے افغانستان کی سرزمین کا استعمال ہے جسے روکنے میں افغان حکومت ناکام رہی ہے اور سرحد پار سے شدت پسند پاکستان کی سکیورٹی فورسز، چینی اور پاکستانی شہریوں کے خلاف حملے کرتے ہیں۔

    پاکستانی حکام کے مطابق انھوں نے بارہا افغانستان کو ثبوت دیئے مگر طالبان حکومت ہمارے تحفظات دور نہ کر سکی اور یہ گروہ زیادہ آزادی سے افغانستان سے پاکستان کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    سینیئر سیکورٹی اہلکار نے بتایا پاکستان آخری حل کے طور پر افغان سرزمین میں کارروائی کرتا ہے۔

    ہم اس سے پہلے افغان حکومت کو شواہد کے ساتھ بار بار بتاتے رہے ہیں ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

    پاکستان سینٹر فار کانفلیکٹ اور سیکیورٹی کے مطابق رواں برس اب تک سب سے زیادہ حملے نومبر میں ہوئے ہیں جن میں 240 افراد ہلاک ہوئے جن میں 70 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

    پاکستان میں تجزیہ کار سمجھتے ہیں افغان حکومت پاکستان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے تاشقند، کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کردیں

      ایران کے خلاف فوجی، معاشی اور خفیہ کارروائی کے آپشنز کھلے ہیں: جے ڈی وینس

      چین میں بچوں کو اسکول پہنچانے کا انوکھا حل 288 میٹر بلند لفٹ تیار

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.