پاکستانی اداکار فیروز خان کے بیٹے سلطان یوٹیوبر و کامیڈین رحیم پردیسی سے باکسنگ فائٹ میں اپنے والد کی شکست کو قبول نہ کرتے ہوئے زارو قطار رو پڑے۔
پی ایس فائٹر سیریز کے عنوان سے لاہور میں 15 فروری کو باکسنگ میچ منعقد کیا گیا جس میں فیروز خان اور یوٹیوبر رحیم پردیسی ایک دوسرے سے ٹکرائے۔
اس باکسنگ فائٹ کے لیے دونوں ہی معروف شخصیات پُرجوش تھیں اور دونوں کو یقین تھا کہ وہ ہی یہ فائٹ جیتیں گے۔
فیروز خان کو لڑتا دیکھنے انکی بہن حمائمہ ملک خاص طور پر لاہور پہنچی تھیں اور سوشل میڈیا پر فیروز خان کی فتح کے حوالے سے بھی پُرامید تھیں۔
صرف حمائمہ ہی نہیں فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب اور بیٹے سلطان بھی پہنچے۔ سلطان کو یقین تھا کہ انکے والد ہی بیلٹ اپنے نام کریں گے لیکن میچ کے اختتام سے قبل ہی سلطان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور وہ اپنے دالد کیلئے بے انتہا فکر مند نظر آئے۔دراصل 15 فروری کو سجے اس مقابلے میں رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں 1 کے مقابلے 4 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی،دونوں فائٹرز نے 5 راؤنڈز کے مقابلے کے دوران سخت محنت کی لیکن فیروز خان ایک موقع پر توجہ کھو بیٹھے، رحیم پردیسی نے اس کا فائدہ اٹھایا اور فتح حاصل کرلی۔
اگرچہ فیروز لڑائی کے لیے پوری تیاری کے ساتھ اترے تھے لیکن رنگ میں ابتدائی راؤنڈ کے بعد مقابلے کے دوران رحیم پردیسی واضح طور پر غالب اور زیادہ پرجوش نظر آئے جبکہ اداکار ہانپتے ہوئے دکھائی دیے۔
فائٹ کے دوران مکے لگنے کے سبب فیروز خان کو چہرے پر زخم بھی آیا جس سے انکی ناک سے خون بہتا دکھا لیکن انہوں ہمت نہ ہاری اور لڑتے رہے۔
یہ منظر رنگ کے باہر سے دیکھنے والے سلطان بلک بلک کر روتے دکھے جنکو فیروز خان بریک ٹائم میں آکر چپ کروانے کی کوشش بھی کرتے دکھے۔
سلطان جو والد کو جیتتا ہوا دیکھنے آئے تھے والد کی ہار پر دلبرداشتہ ہوگئے اور رنگ میں والد کی گود میں چڑھ کر بھی زارو قطار روتے دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سلطان والد کے گلے سے لگ کر روتے دکھے، اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ کھیل دیکھتے میں بالکل بھی مزہ نہیں آیا۔
ایک انٹرویو میں فیروز خان نے بتایا کہ سلطان کہہ رہے ہیں کہ بیلٹ ان کو لے کر جانی ہے۔