تازہ تر ین

پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراض

پی ٹی آئی دور حکومت میں سابق وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے۔

مسلم لیگ کے رہنما اختیار ولی نے سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے۔

سینیئر رہنما نے پارٹی کے تینوں عہدوں صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری، چیف کوآرڈینیٹر یوتھ اور ممبر سی ای سی سے مستعفی ہونے پر مشاورت شروع کر دی۔

اختیار ولی نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی عہدیداروں سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے عہدوں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی وزارت چاہیے، خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کہاں کھڑی ہے، اسے پارٹی کو خود دیکھنا ہوگا۔

سینیئر رہنما نے کہا کہ سیاست ہمیشہ مفاہمت اور مصلحت کی شکار رہی ہے لیکن مصلحت میں اپنی شناخت کو نہیں کھونا چاہیے۔

واضح رہے کہ اختیار ولی پرویز خٹک کے سیاسی حریف رہ چکے ہیں اور کئی بار الیکشن میں مدمقابل رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain