Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • توانا صحتمند ذہن مضبوط خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے احسن اقبال
    • مائرہ خان کی بھارت میں جاری احتجاج کی حمایت کی حقیقت کیا ہے
    • دہلی میں کا کروچ پارٹی کا احتجاج 250 ٹرینیں منسوخ 57میٹرو سٹیشنز بند
    • نئی دہلی:کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکن رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے جبکہ سکیورٹی اہلکارروک رہے ہیں۔
    • سعودی اتحاد کا یمن میں حوثیوں کے 136 فوجی اہداف تباہ کرنے دعوی
    • کے پی میں گورنر راج ، ایمرجنسی کانفاذ اس کا علاج نہیں: بیرسٹرگوہر
    • ایمرجنسی نہ لگنے کی اب کوئی گنجائش نہیں بچی: محسن نقوی
    • گورنر راج کنفرم مولا نا کی مصالحت کی کوشش
    • اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری سے شہبازشریف کی ملاقات ‘وزیراعظم سے فضل الرحمن بھی ملے۔
    • کے پی میں گورنر راج کا خدشہ’ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب
    • دانش آٹی پارک سے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں وزیراعظم
    • وفاقی وزیر اطلاعات عطا ء تارڑ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے دور حکومت کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ دہشت گردوں کے حوالے کر دیاعطا اللہ تارڑ
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام نہ ملنے پر برہم
    • علاقائی سفارت کاری کشیدگی میں اضافے کی روک تھام بحرانوں کے حل کا ذریعہ ہونی چاہیےمسعود پزشکیان
    • لندن میں پارلیمنٹ کی نشست پر باحجاب خاتون منتخب
    • کم جونگ ان شدید موٹاپے کا شکار والد کی طرح دل کے امراض کا خطرہ
    • حرمین شریفین کی حرمت سرخ لکیر اسے عبور نہیں کیا جا سکتا امام حرم
    • صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گےسہیل آفریدی
    • ایمرجنسی یا گورنر راج یا پھر دونوں؟ فیصلہ آج ہوگا:گورنر فیصل کریم کنڈی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردی ختم کیے بغیر امن ممکن نہیں، وزیراعظم

    By Khabrain Newsمارچ 13, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس جیسے حملوں سے بچنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشت گردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس ویرانے میں بے یار و مددگار مسافر بیٹھے ہوئے تھے جو عید منانے کے لیے پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں کی طرف جا رہے تھے، ان میں فوجی جوان بھی شامل تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 339 یرغمالیوں کو رہا کردیا جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج تو ہم نے ان بے رحم درندوں سے معصوم پاکستانیوں کی جان چھڑالی مگر خدا نخواستہ پاکستان ہم سب کسی ایسے دوسرے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، اس کے لیے ہمیں سب کو مل کر حصہ ڈالنا ہے، بلوچستان کی حکومت، اکابرین، عوام، وفاقی حکومت اور سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی جب تک دیگر صوبوں کے ہم پلہ نہیں ہوگی تب تک پاکستان کی ترقی اور خوش حالی نہیں ہوگی، اسی طرح جب تک صوبہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی، پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، 80 ہزار پاکستانیوں کی قربانی کا نذرانہ پیش کرنا پڑا اور 30 ارب ڈالر کی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچا، اس وقت نواز شریف وزیراعظم تھے، فوج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیوں سے یہ امن قائم ہوا تھا۔

    دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوبارہ اس دہشت گردی کے ناسور نے سر کیوں اٹھایا، اس کا سر جو کچلا جاسکتا تھا، یہ وہ سوال ہے جو کئی بار اٹھا ہے، کسی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جو طالبان سے اپنے دل کا رشتہ جوڑنے اور بتانے میں تھکتے نہیں، انہوں نے ہزاروں طالبان کو دوبارہ چھوڑا یہاں تک کہ ایسے گھناؤنے کردار جو بالکل کالا چہرہ ہے ان کو بھی چھوڑا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت فوج کے جوان اور افسر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دن رات قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ افسر اور جوان اپنے بچوں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اور افسر اپنے خون اور قربانیوں سے لاکھوں ماؤں کی گودیں خالی ہونے سے بچا رہے ہیں، قوم کے لیے اس سے بڑی قربانی اور کوئی قربانی نہیں ہوسکتی اور اگر ہم اس کا احترام نہیں کریں گے، اس کی تکریم نہیں کریں گے تو پھر دنیا اور آخرت میں بھی ہم جواب دہ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ایک ایسا طبقہ جب بھی ایسا واقعہ ہوا کوئی موقع جانے نہیں دیتے، اب یہ واقعہ ہوا اس کے اوپر جس طرح کی گفتگو کی گئی وہ ایک لفظ بھی زبان پر نہیں لایا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مشرق میں جو ملک ہے، اس نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دشمنی کی ہے، انہوں نے کس طریقے سے ملک کے اندر بسنے والے، پاکستان کا کھانے والے جس طرح پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ان کو ہمسایہ ملک نے جس طرح پلیٹ فارم فراہم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ یہ گھس بیٹھیے ملک کے اندر دوست نما دشمن پاکستان کے خلاف، عوام کے خلاف اور فوج کے خلاف کس طرح دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم جس مقام پر پہنچے ہیں، ایک جگہ پر دہشت گردی اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما کڑیل جوانوں کی قربانیاں اور دوسری طرف پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہر ان کا سنگین مذاق اڑایا جائے اور تضحیک کی جائے، اس سے بڑی ملک دشمنی اور کوئی ہو نہیں سکتی، پاکستان کے خلاف اس سے بڑا جرم کوئی اور نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کسی کو لائسنس نہیں دیا جاسکتا ہے کہ ہمارے جو جوان سرحدوں پر جا کر دشمن کو اڑا دیں اور خود گولی کھا کر قربانی دیں، ان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کریں، یہ ناقابل قبول ہوگا اور اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ قربانیاں بالکل رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہ کیا تو پھر پاکستان کے وجود کو خطرہ لگ سکتا ہے، اگر ہم نے دہشت گردوں کا صفایا نہ کیا تو امن ترقی اور خوش حالی کا سفر ابھی شروع ہوا ہے اس کو بریک لگ جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی ہم ہوش کے ناخن لیں، مزید دیر نہ ہو، جو ہوگیا وہ ہوگیا، اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، اس سے سبق سیکھ کر ہم آگےکیسے بڑھ سکتے، آج ہم سب یہاں بیٹھے ہیں، پورے پاکستان کی قیادت بیٹھے اور اپنی مسلح افواج کی قیادت کو بٹھا کر بات کریں گے کہ کیا کیا چیلنجز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی یک جہتی کی ضرورت ہے، جتنا ہم میں اتفاق ہوگا، اتنی دلیری سے افواج پاکستان ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی، پہلے سے زیادہ قومی یک جہتی اور قومی اتحاد کی ضرورت ہے، ہم اپنی اپنی سیاست اور بات کرتے رہیں گے لیکن ایک معاملے پر ملک کو خوارج، فتنے اور دہشت گردی سے بچانے کے لیے یک جان دو قالب ہونا پڑے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے پر مشورے کے ساتھ ایک میٹنگ بلائیں گے اور مشاورت سے اس ایک نکتے پر ٹیبل پر اکٹھے ہوں گے اور فیصلہ کریں گے، جس طرح 2014 میں پشاور میں ہم نے کیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.