Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
    • امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
    • علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
    • بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
    • یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
    • طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
    • اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
    • آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
    • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
    • اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ماحولیاتی فیس وصول کرنا ہمارا قانونی حق ہے: ایران
    • مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ
    • ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فضائی حدود بند ہونے سے بھارت میں فضائی ٹکٹوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر

    By Khabrain Newsاپریل 25, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وفاقی وزیراطلاعات عطاللہ تارڑ نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اعلانات پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشن کی شرم ناک داستان سے بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی ہے، بھارت اب پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کی نیشنل سیکورٹی کمیٹی نے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، بھارتی بیان پر پاکستان نے عملی طور پر اقدامات کیے اور پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے تمام اخبارات میں ہیڈ لائنز ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، بھارت سے تجارت مکمل طور پر بند ہے، کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں متعدد پروازیں منسوخ یا تبدیل ہوئی ہیں اور کچھ لمبے روٹس سے چل رہی ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد افواج پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہیں، پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے مگر کسی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینا جانتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن کی شرم ناک داستان سے بھارت کی عالمی سطح پر سبکی ہو رہی ہے، پاکستان کو بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہے، پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یک زبان ہو کر بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے سینئر صحافی سوشل میڈیا پر رونا رو رہے ہیں کہ بھارت کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے، بھارتی میڈیا اور بھارتی صحافیوں نے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائیں اور جب پاکستان نے جواب دیا تو اب انہیں چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی ہے۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیہ پیچھے رہ گیا ہے، بھارت میں یہ رونا رویا جا رہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، بوکھلاہٹ میں بھارت نے ایک غلطی پر دوسری غلطی کی۔

    انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی ایف آئی آر عجلت میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ضلع اننت ناگ، پہلگام پولیس اسٹیشن، واقعہ دن ایک بج کر 50 منٹ پر شروع ہوا اور 2 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوا اور ایف آئی آر 10 منٹ بعد 2 بج کر 30 منٹ پر درج کر دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عقل کے اندھوں کو بھی پتا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی تحقیقات ہوتی ہیں، موقع کا جائزہ لیا جاتا ہے اور قانونی لوازمات پورے کیے جاتے ہیں، شواہد دیکھے جاتے ہیں، یہ کیسا واقعہ ہے جس کی ایف آئی آر وقوع کے 10 منٹ بعد درج کر دی جائے۔

    بھارتی حکام کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس طرز کی ایف آئی آر مقامی پولیس اسٹیشنوں میں معمولی جھگڑوں پر درج کی جاتی ہیں جبکہ بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کو بین الاقوامی سطح کا معاملہ بنانے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر منظر عام پر آنے سے انڈیا کا پورا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے، انڈیا کا جھوٹ ایک بار پھر سامنے آ چکا ہے، پاکستان کو ایک مرتبہ پھر بیانیہ کی جنگ میں سبقت حاصل ہوئی ہے، بھارت بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے عجلت میں قانون کو دیکھے بغیر یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا بیان دیا، پاکستان دو ٹوک کہہ چکا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پاکستان اس مسئلے پر بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت اب پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت نے بوکھلاہٹ میں اب جیلوں میں پاکستانی قیدیوں اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا ان کاﺅنٹر کرنا شروع کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں الطاف لالی اور اڑی سیکٹر میں محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا، بھارت فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر شہید کر رہا ہے۔

    پہلگام واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے، فالس انکاﺅنٹر کرنے سے بھارت کی بوکھلاہٹ مزید سامنے آ چکی ہے، بھارت پہلے بھی ایسے کام کرتا رہا ہے، بھارت نے پہلے پلوامہ واقعے کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی اور اس مرتبہ انہوں نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی جو بری طرح ناکام ہوئی۔

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت مت بھولے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، بھارت دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے خلاف پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 80 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف منظم اور متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں سے بوکھلا کر بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیا، آپ کی بوکھلاہٹ اور گبھراہٹ سب کے سامنے آ چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگائیں کہ آج مدھیا پردیش میں ان کی اپنی فضائیہ نے غلطی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنایا، ان کی اہلیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اتنے اہل ہیں کہ اپنی ہی آبادی کو نشانہ بنا دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت زبوں حالی کا شکار ہے، بھارت اپنے اس پائلٹ کو نہ بھولے جسے پاکستان میں چائے کا کپ پلا کر واپس بھیجا گیا تھا، بھارت کے مذموم مقاصد بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور ان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے۔

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے، پاکستان ہر شعبے میں سبقت کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی قوم متحد ہے، آپ کے شہری تو آپ پر الزامات لگا رہے ہیں، پاکستان پوری طرح متحد اور یک زبان کھڑا ہے، بھارت کے مذموم مقاصد کو پوری طرح ایکسپوز کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

    محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی

    عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا

    تازہ ترین

    بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار

    جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے

    آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار

    مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگل کا ’32 ملین موسکیٹو آرمی‘ چھوڑنے کا منصوبہ

    ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وسائل میں مسلسل کمی ہورہی ہے: احسن اقبال

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.