تازہ تر ین

لاہور کے لیے بڑا اعزاز، عالمی ایجنسی نے گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ شہر قرار دے دیا

کرائم اینڈسیفٹی انڈیکس 2025 نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں لاہور کو گلوبل 249 شہروں میں سب سے زیادہ محفوظ قرار دیا ہے۔

مستند عالمی ایجنسی نمبیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے کرائم انڈیکس میں واضح کمی رپورٹ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی کرائم انڈیکس میں لاہور کا 37 واں، محفوظ شہروں میں 63 واں نمبر ہے۔

عالمی ایجنسی رپورٹ نے کہا کہ کرائم فائٹنگ کی بہترحکمت عملی کی بدولت لاہور محفوظ شہروں میں سرفہرست ہے۔

عالمی ایجنسی اپنی رپورٹ میں کہا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی بار کرائم میں واضح کمی آئی ہے، لاہور نیو یارک، لندن، واشنگٹن، برلن، استنبول، پیرس سے ذیادہ محفوظ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں لاہور میں جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، اپریل سے اپریل 24-2023 میں 67585 جبکہ 25-24 میں 34091 جرائم رپورٹ ہوئے، ڈکیتی قتل میں 64 فیصد، ڈکیتی میں 55 فی صد کمی واقع ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق موٹرسائیکل چوری میں 33، چھیننے میں 42 فی صد کمی واقع ہوئی، کار چوری میں 33 فی صد، دیگر گاڑیوں کی چوری میں 39 فی صد کمی واقع ہوئی، محکمانہ احتساب میں 400 سے زائد افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جرائم ثابت ہونے پر 4 ایس ایچ اوز تک کو انہی کے تھانوں میں بند کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرائم ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی، کرائم پاکٹس میں ہیومین ریسورس اور وسائل میں اضافہ کیا گیا، اشتہاری، مفرور و عادی مجرمان کو جیلوں میں ڈالا گیا، میرٹ پر تعیناتیاں عمل میں لا کر نوجوان افسران کو موقع دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کے بہت سے چیلنجز کے باوجود کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سیاسی حمایت اور عدم دباؤ کی بدولت کھل کر پالیسی بنانے اور اس پر عمل درآمد کا موقع ملا، مستقبل کا ہدف واضح ہے، لاہور کو عالمی سطح پر محفوظ ترین بنانا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain