Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں:زاہد بختاوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘عبیر گلال’ پر بھارت کے بعد پاکستان میں بھی پابندی عائد

    By Khabrain Newsاپریل 30, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    معروف پاکستانی اداکار فواد خان 9 سال کے طویل عرصے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار تھے، مگر پہلگام حملے کے نتیجے میں ان کی آنے والی فلم ‘عبیر گلال’ بھارت کے بعد پاکستان میں بھی پابندی کا شکار ہو گئی۔

    رواں ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے تناظر میں بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر ایک بار پھر پابندیاں عائد کی گئیں، جس کا نشانہ فواد خان کی آنے والی فلم ‘عبیر گلال’ اور ہانیہ عامر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘سردار جی 3’ بن گئی ہے۔

    پاکستان میں ریلیز کیوں روکی گئی؟

    پاکستان میں بھارتی فلموں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے تاہم ‘عبیر گلال’ کو انٹرنیشنل پراجیکٹ قرار دیے جانے کیوجہ سے توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی، تاہم تازہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد مداحوں کی یہ امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

    پاکستانی ڈسٹری بیوٹر ستیش آنند نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ فلم ‘عبیر گلال’ پاکستان میں بھی ریلیز نہیں ہو گی۔

    ان کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ ‘وانی کپور’ کی موجودگی ہے۔

    ستیش آنند کا کہنا تھا کہ ‘عبیر گلال پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی کیونکہ اس میں بھارتی ہیروئن وانی کپور شامل ہیں، یہ پاکستان کی طرف سے بھارتی اقدام کا جواب ہے’۔

    ستیش آنند نے کہا کہ فلم پر پابندی کے سبب پاکستانی فلمی ڈسٹری بیوٹرز کو بھی بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑے گا، یہ فلم کی ریلیز کیلئے انتہائی بُرا وقت ثابت ہوا ہے۔

    فواد خان کا ‘بالی وڈ کریئر’ سیاست کی نذر

    فواد خان نے بالی وڈ میں ‘خوبصورت’، ‘کپور اینڈ سنز’اور’ اے دل ہے مشکل’جیسی فلموں کے ذریعے خوب نام کمایا، ان کی مقبولیت پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کسی سے کم نہ تھی، تاہم 2016 کے اُری حملے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی تھی، جو کئی سالوں تک جاری رہی۔

    حالیہ عرصے میں یہ پابندی کچھ نرم ہوئی تو’عبیر گلال’جیسے موسٹ اوویٹڈ پراجیکٹ کو پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک میں ایک بار پھر سیاسی کشیدگی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔

    اب جبکہ ‘عبیر گلال’ پر بھارت اور پاکستان دونوں میں پابندی لگ چکی ہے، تو فلم کی دیگر ممالک میں ریلیز بھی غیریقینی نظر آرہی ہے، بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 9 مئی کو ریلیز ہونی تھی تاہم اسے اب مؤخر کر دیا گیا ہے اور یہ واضح نہیں کہ فلم کبھی سینما گھروں تک پہنچ پائے گی یا نہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.