تازہ تر ین

بھارتی باکسر کو شکست دینے والے شہیر آفریدی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال

پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی باکسر کو شکست دینے والے پاکستانی باکسر  شہیر آفریدی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑا۔

شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔

منگل کو شہیر آفریدی تھائی لینڈ سے کراچی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال ہوا، پولیس نے کندھوں پر اٹھا لیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی، ڈی آئی جی آر آر ایف غلام اظفر مہسر، ایس یس پی علی رضا نے شہیر کا استقبال کیا۔ ساتھی پولیس ملازمین نے شہیر آفریدی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

شہیر آفریدی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔

اس موقع پر پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ کامیابی پر سر فخر سے بلند ہے، کشیدگی کے وقت عوام کے تحفہ دیا ، میں نے کرتار پور دربار صاحب کی مٹی تحفے میں دی، تو سکھ کھلاڑی نے مٹھائی پیش کی۔

یاد رہے کہ شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی سکھ باکسر کو شکست دیکر سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دے کر محبت کی نئی مثال قائم کی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain