تازہ تر ین

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج اتوار کو–=-=-=-=-= ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی ائیرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام اباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain