تازہ تر ین

عمر کا حساب وہ دیں جو وقت کے غلام ہوں،بگ بی

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، ماضی کے جھروکوں سے لیکر حال کی صورتحال پر وہ اپڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں جب ایک مداح نے اُن سے کہا کہ آپ کی عمر ہو گئی ہے تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ مداح خاموشی سے چلتا بنا۔

امیتابھ بچن اکثر کوشش کرتے ہیں کہ اپنے مداحوں کے ہر تبصرے اور سوال کا جواب دیں۔

حال ہی میں ایک مداح نے اُن سے مخاطب ہو کر ایکس پر لکھا کہ اندھیری راتوں میں شہنشاہ کیوں جاگ رہے ہو؟ سو جائیے، اب عمر ہو گئی ہے آپ کی۔

اسکرین گریب ایکس
اسکرین گریب ایکس 

اس پر امیتابھ بچن نے نہایت شائستہ مگر کرارا جواب دیا کہ ایک دن تمہاری بھی عمر ہو جائے گی، ایشور نے چاہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹوئٹ کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کر دی گئی مگر تب تک یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ بگ بی کی ٹوئٹس خبروں کی زینت بنی ہوں، چند ہفتے قبل ان کے مسلسل ’خالی ٹوئٹس‘ بھی مداحوں کے درمیان تجسس کا سبب بنے تھے۔

کچھ لوگ انہیں غلطی قرار دے رہے تھے تو کچھ اسے ان کی علامتی شاعری سمجھ رہے تھے۔

صحت کے بارے میں بھی کھل کر اظہار خیال

صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ ان کی صحت بھی حالیہ دنوں میں خبروں کا حصہ بنی۔

اپنے بلاگ نمبر 6222 میں جو 28 فروری 2025 کو شائع ہوا، اس میں امیتابھ بچن نے متعدد ملاقاتوں اور اُن دشواریوں کا ذکر کیا جو آج کے دور میں کام چُننے اور نرمی سے انکار کرنے کے فیصلوں میں درپیش آتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ فلم انڈسٹری سے اتنے برسوں کی وابستگی کے بعد بھی، دل میں اب بھی یہ خدشہ رہتا ہے کہ آیا میں اس کردار کے ساتھ انصاف کر پاؤں گا یا نہیں۔

عمر سے متعلق مسائل کا ذکر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ عمر کے ساتھ صرف مکالمے یاد رکھنے کی رکاوٹ نہیں آتی بلکہ کئی طبی احتیاطیں بھی اختیار کرنا پڑتی ہیں تاکہ کام کی توقعات پر پورا اترا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ گھر واپس آتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ کتنی غلطیاں ہوئیں اور اُن کی اصلاح کیسے کی جائے۔

کام کے محاذ پر کیا چل رہا ہے؟

کام کے حوالے سے، امیتابھ بچن ایک بار پھر رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’رامائن‘ میں نظر آئیں گے، اس سے قبل یہ جوڑی فلم ’براہماستر‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain