Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی سائنس دانوں کی ’انقلابی‘ ویکسین، کیا کینسر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا؟

    By Khabrain Newsجولائی 20, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    کینسر کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکہ کی یونیورسٹی آف فلوریڈا کے سائنس دانوں نے ایک تجرباتی ایم آر این اے ویکسین تیار کی جو جسم کے مدافعتی نظام کو ٹیومر کے خلاف مزید مؤثر بناتی ہے۔
     یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے ’نیچر بایومیڈیکل انجینئرنگ‘ میں شائع ہوئی ہے۔
    تحقیق کے مطابق جب اس ویکسین کو موجودہ علاج میں استعمال ہونے والی قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات کے ساتھ استعمال کیا گیا تو چوہوں میں ٹیومر کے خلاف زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا۔
    اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کسی خاص قسم کے کینسر یا پروٹین کو نشانہ نہیں بناتی بلکہ مدافعتی نظام کو یوں متحرک کرتی ہے جیسے وہ کسی وائرس سے لڑ رہا ہو۔ یہ اثر ٹیومر کے اندر ایک خاص پروٹین پی ڈی-ایل ون کی مقدار بڑھا کر حاصل کیا گیا جس سے علاج کے اثرات مزید بہتر ہوئے۔
    تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر الیاس سیور نے بتایا کہ ’یہ دریافت مستقبل میں ایسے طریقہ علاج کی بنیاد بن سکتی ہے جس میں صرف آپریشن، ریڈیئیشن یا کیموتھراپی پر انحصار نہ کیا جائے۔‘
    اس تحقیق کو امریکہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اور دیگر اہم اداروں کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔
    اگر انسانی تجربات میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں تو یہ تحقیق ایک ایسی ویکسین کی راہ ہموار کر سکتی ہے جو مختلف اقسام کے خطرناک اور لاعلاج کینسر کی اقسام کا مؤثر علاج بن سکتی ہے۔
    ڈاکٹر الیاس سیور کہتے ہیں کہ ’یہ ایک غیر متوقع دریافت ہے کہ ایک ایسی ویکسین جو کسی خاص ٹیومر یا وائرس کو ہدف نہیں بناتی، اگر وہ ایم آر این اے پر مبنی ہو، تب بھی کینسر کے خلاف اثر دکھا سکتی ہے۔‘
    اس ویکسین کو ابھی صرف چوہوں پر استعمال کیا گیا ہے (فائل فوٹو)
    انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ ہمارے لیے ایک ثبوت ہے کہ ایسی ویکسینز کو عام نوعیت کی کینسر ویکسین کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے جو ہر مریض کے مدافعتی نظام کو اس کے اپنے کینسر کے خلاف بیدار کر سکتی ہیں۔‘
    تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر ڈوان مچل نے بتایا کہ ’اب تک کینسر ویکسین پر دو نظریات غالب رہے ہیں، یا تو ایک ایسا ہدف تلاش کرنا جو زیادہ تر مریضوں میں ہو یا ہر مریض کے کینسر کے مطابق الگ ویکسین بنانا۔‘
    ’مگر یہ تحقیق ایک تیسرا نکتہ نظر پیش کرتی ہے، ایک ایسی ویکسین بنانا جو صرف مدافعتی نظام کو شدید ردعمل کے لیے تیار کرے اور اس سے بھی کینسر کے خلاف زبردست اثر دیکھنے میں آئے۔ یہ طریقہ عام مریضوں کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو سکتا ہے، حتیٰ کہ ایک تیار شدہ ویکسین کی صورت میں بھی۔‘
    ڈاکٹر سیور گزشتہ آٹھ سال سے ایم آر این اے اور لپڈ نینوپارٹیکلز پر مبنی جدید کینسر ویکسین پر کام کر رہے ہیں۔
    یہ ویکیسن کینسر کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھائے گی (فائل فوٹو)
    پچھلے سال انہوں نے انسانی مریضوں پر پہلی بار ایک ذاتی نوعیت کی ایم آر این اے ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو تیزی سے مریض کے مدافعتی نظام کو فعال کر کے ایک مہلک دماغی کینسر، گلیوبلاسٹوما کے خلاف کامیاب ردعمل پیدا کرنے میں کامیاب ہوئی۔
    اس تازہ تحقیق میں ڈاکٹر سیور کی ٹیم نے ایک عام نوعیت کی ایم آر این اے ویکسین کا تجربہ کیا جو نہ تو کسی مخصوص وائرس اور نہ ہی کسی مخصوص کینسر سیل کو نشانہ بناتی ہے بلکہ اس کا مقصد صرف مدافعتی نظام کو بھرپور طریقے سے متحرک کرنا ہوتا ہے۔
    یہ ویکسین بھی اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس پر حالیہ عالمی وبا کے دوران استعمال ہونے والی ویکسینز تیار کی گئی تھیں۔ سائنس دانوں کو اُمید ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں کینسر کے خلاف ایک عام، مؤثر اور کم سائیڈ ایفیکٹ والا حل ثابت ہو سکتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.