Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بچوں کو مضبوط بنانے کیلئے ان کے ساتھ 800 کلومیٹر تک پیدل چلنے والا شخص

    By Khabrain Newsاگست 30, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنوبی چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی 10 سالہ بیٹی اور 8 سالہ بیٹے کے ساتھ 800 کلومیٹر تک پیدل سفر کیا تاکہ انہیں سخت جان بناسکے۔

    وو نامی شخص اور دونوں بچوں نے اس سفر کا آغاز  17 جولائی کو جنوبی چین کے صوبے شینزن کے ضلع Baoan سے کیا۔

    یہ سفر ایک مہینے تک جاری رہا اور 17 اگست کو چینی صوبے ہونان کے علاقے Changsha میں ختم ہوا۔

    وو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘مجھے توقع نہیں تھی کہ میرے بچے آخر تک سفر کرسکیں گے، مجھے ان پر فخر ہے’۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے ڈرائیونگ اسکول کے کام میں مصروف رہتے ہیں اور اس سفر کا فیصلہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے کیا۔

    2 سال قبل بھی انہوں نے ہونان میں اپنے آبائی قصبے میں پیدل چل کر جانے کی منصوبہ بندی کی تھی مگر پھر منسوخ کر دیا کیونکہ اس وقت بچے کافی چھوٹے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اس سفر کے ذریعے ان کے ذہنوں کو مضبوط بنانا چاہتا ہوں، میرے بچے بہت آسانی سے ہار مان لیتے ہیں اور چیلنجز سے گھبراتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ مستقل مزاج بنیں اور ہر کام مکمل کرنے کی عادت اپنائیں’۔

    اس سفر کے لیے وو نے 10 کلو سامان خود اٹھایا جبکہ ہر بچے نے 5 کلو وزنی بیگ کو کمر پر لٹکایا۔

    روزانہ وہ اوسطاً 23 کلومیٹر تک پیدل چلتے تھے۔

    وو نے بتایا کہ ‘جب میں دیکھتا کہ وہ تھک گئے ہیں تو میں انہیں کہتا تھا کہ وہ اپنے باپ سے زیادہ مضبوط ہیں، تو وہ جتنا زیادہ پیدل چلتے، اتنا زیادہ کامیابی کا احساس انہیں ہوتا’۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے سے بچوں کے پیر متاثر نہیں ہوئے بلکہ ان کے اپنے پیروں پر آبلے پڑ گئے۔

    انہوں نے بچوں سے روزانہ کے اخراجات کا تخمینہ بھی لگوایا تھا اور اگر کسی روز خرچہ طے شدہ رقم سے زیادہ ہوتا تو پھر بچوں کو اپنے جیب خرچ سے اسے پورا کرنا پڑتا۔

    17 اگست کی شب ڈیڑھ بجے وہ Changsha ریلوے اسٹیشن پر پہنچے جہاں وو کی اہلیہ وانگ ان کی منتظر تھیں۔

    وانگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘پہلے تو میں اس سفر کے منصوبے پر راضی نہیں ہوئی تھی، جولائی میں موسم بہت گرم ہوتا ہے اور دیگر چیلنجز کا بھی سامنا ہوتا ہے، مگر وہ تینوں راضی ہوگئے تو میں نے بھی ہاں کہہ دی، مگر ہر دن میں ان کے لیے فکرمند رہتی تھی’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.