Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز
    • اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار
    • ایم ون موٹر وے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاورکے لیے بحال
    • اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش رین ایمرجنسی نافذ
    • رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر اُلٹ گئی، 11 افراد زخمی
    • پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ
    • فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
    • سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
    • غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
    • چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
    • 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
    • خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
    • خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
    • ساہیوال: جگہ کا تنازع’ مخالفین نے جانورو ں کے باڑے کو آگ لگا دی
    • خواتین کے تحفظ کیلئے شہرکی80ہزار پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آرپینک بٹن نصب
    • پاکستان میں آئی ٹی اور اے آئی کا شعبہ معیشت کا اہم ستون بننے لگا
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، سیالکوٹ کی پرواز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اترتا دکھا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

    By Khabrain Newsاکتوبر 8, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کر دیں گے۔

    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ملکی دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ہر میدان میں ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    بھارتی قیادت کے بیانات پر اظہار تشویش

    فورم نے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے حالیہ غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات بھارت کی پرانی عادت ہیں اور سیاسی مفادات کے لیے جنگی جنون پیدا کرنے کا تسلسل ہیں، ایسے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن و استحکام کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

    شرکاء نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، کسی بھی ’نئے نارمل‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا۔

    فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے نیٹ ورکس مکمل ختم کیے جائیں گے، "فتنہ الخوارج” اور "فتنہ الہندوستان” کے نیٹ ورکس مکمل ختم کیے جائیں گے، اس کے لیے جامع انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    آرمی چیف نے غیر ملکی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کے جذبے، عزم اور حوصلے کو سراہا، جبکہ سیلابی صورتِ حال میں امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں پاک فوج کے کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

    شرکاء نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا

    کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن کے عزم کو دہرایا، فورم نے پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، معاہدے کا مقصد بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے، پاکستان سعودی عرب معاہدہ دو طرفہ باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

    فورم نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،  متعلقہ یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےحقِ خود ارادیت تسلیم کرنے پر زور دیا۔

    فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا، فورم نے فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا، فورم نے پاکستان کا اصولی مؤقف دہرایا کہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف دو ریاستی فارمولے میں ہے، 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور القدس دارالحکومت ہونا چاہیے۔

    فیلڈ مارشل کا پاک فوج کی تیاری پر اظہار اعتماد

    آرمی چیف نے کہا کہ تمام کمانڈرز آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، جدیدیت اور ذمہ داری کا معیار برقرار رکھیں، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کی مکمل صلاحیت اور تیاری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، فوج روایتی، غیر روایتی، ہائبرڈ یا غیر متوازن نوعیت کے مؤثر مقابلے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

      ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید

      اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.