تل ابیب: ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی شہر تل ابیب میں کم از کم 40 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ اطلاع اسرائیلی اخبار ہرٹز نے شہر کی بلدیہ کے حوالے سے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے حملوں کے بعد 200 سے زائد رہائشیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر حفاظتی اقدامات کے تحت تل ابیب کے تین مختلف ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
بلدیہ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شہریوں کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب خطے میں کشیدگی کے باعث سیکیورٹی الرٹ برقرار ہے۔





































