تازہ تر ین

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، اتحاد، قطر، ایمریٹس سمیت متعدد ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن متاثر

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث کئی بڑی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے اور متعدد پروازیں منسوخ یا معطل کر دی گئی ہیں۔

ابوظہبی کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی آنے اور جانے والی تمام پروازیں پیر تک منسوخ رہیں گی۔

اسی طرح قطر ایئر ویز نے کہا ہے کہ قطر کی فضائی حدود کی بندش کے باعث اس کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے۔

ایئر لائن کے مطابق قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کی اجازت کے بعد ہی آپریشن بحال کیا جائے گا، جبکہ مزید تفصیلات پیر کو دوحہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے جاری کی جائیں گی۔

سعودیہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کا فضائی آپریشن پیر کی شب 12 بجے تک معطل رہے گا۔

دوسری جانب ایمرٹس کے مطابق دبئی آنے اور جانے والی تمام پروازیں یکم مارچ دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔

بحرین کی قومی ایئر لائن گلف ایئر نے بھی علاقائی فضائی حدود کی بندش کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسی طرح ایئر عربیہ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی اس کی تمام پروازیں منسوخ رہیں گی۔

ایئر لائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پروازوں کی صورتحال متعلقہ ویب سائٹس سے ضرور چیک کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain