مری میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے عالمی معیار کی ”سیف ٹورازم ایپ” لانچ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے ڈی پی او مری سمیت تمام انتظامی ادارے اب ایک کلک کی دوری پر دستیاب ہے۔ ایپ کے ذریعے پولیس، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس تک فوری رسائی ممکن ہے۔
خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی ”ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔مصنوعی ذہانت سے لیس لائیو چیٹ بوٹ سیاحوں کی 24/7 رہنمائی کرے گا۔ ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ ‘ٹیکسٹ ٹو ڈی پی او”: سیاح براہِ راست ڈی پی او مری کو واٹس ایپ پر شکایت بھیج سکیں گے۔
ایپ میں لائیو ویدر اپ ڈیٹس، ٹریفک صورتحال اور راستوں کی تلاش کی سہولت موجودہے، ایپ میں اسمارٹ ٹورازم ڈائرکٹری: ہوٹلوں، ہسپتالوں اور ورکشاپس کی لائیو لوکیشنز فراہم کی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی کا مقصد مری کی مہمان نوازی کو محفوظ بنانا ہے۔
ڈی پی او مری نے کہا کہ سیاح مری روانگی سے قبل ”سیف ٹورازم ایپ” پلے اسٹور سے لازمی ڈاؤن لوڈ کریں، ایپ کا مقصد سیاحوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ محفوظ ترین مقام پر ہیں۔






































